سورۃ التوبہ 9:97 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 97 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1332، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 202 پر ہے۔
ٱلۡأَعۡرَابُ أَشَدُّ كُفۡرٗا وَنِفَاقٗا وَأَجۡدَرُ أَلَّا يَعۡلَمُواْ حُدُودَ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِۦۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٞ
دیہاتی لوگ کفر اور نفاق میں بہت ہی سخت ہیں1 اور ان کو ایسا ہونا ہی چاہئے کہ ان کو ان احکام کا علم نہ ہو جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر نازل فرمائے2 ہیں اور اللہ بڑا علم واﻻ بڑی حکمت واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 مذکورہ آیات میں ان منافقین کا تذکرہ تھا جو مدینہ شہر میں رہائش پذیر تھے۔ اور کچھ منافقین وہ بھی تھے جو بادیہ نشین یعنی مدینہ کے باہر دیہاتوں میں رہتے تھے، دیہات کے ان باشندوں کو اعراب کہا جاتا ہے جو اعرابی کی جمع ہے شہریوں کے اخلاق و کردار میں درشتی اور کھردراپن زیادہ پایا جاتا ہے اس طرح ان میں جو کافر اور منافق تھے وہ کفر و نفاق میں بھی شہریوں سے زیادہ سخت اور احکام شریعت سے زیادہ بےخبر تھے اس آیت میں انہی کا تذکرہ اور انکے اسی کردار کی وضاحت ہے۔ بعض احادیث سے بھی ان کے کردار پر روشنی پڑتی ہے۔ مثلًا ایک موقع پر کچھ اعرابی رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے پوچھا «اَتُقَبْلُوْنَ صِبْیَانکُمْ»، ”کیا تم اپنے بچے کو بوسہ دیتے ہو؟“، صحابہ (رضي الله عنهم) نے عرض کیا ”ہاں“ انہوں نے کہا ”واللہ! ہم تو بوسہ نہیں دیتے“ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے سن کر فرمایا ”اگر اللہ نے تمہارے دلوں میں سے رحم و شفقت کا جذبہ نکال دیا ہے تو میرا اس میں کیا اختیار ہے؟“۔ (صحیح بخاری کتاب الأدب، باب رحمة الولد وتقبیله ومعانقته۔ صحیح مسلم، کتاب الفضائل، باب رحمته صلى الله عليه وسلم الصبیان والعیال)
- 2 اس کی وجہ یہ ہے کہ چوں کہ وہ شہر سے دور رہتے ہیں اور اللہ اور رسول (صلى الله عليه وسلم) کی باتیں سننے کا اتفاق ان کو نہیں ہوتا۔
9:97 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:97
Al-Mukhtasar
97- دیہاتی اگر کافر یا منافق ہوں تو ان کا کفر شہریوں کے کفر سے زیادہ شدید اور ان کا نفاق ان شہریوں کے نفاق سے زیادہ سخت ہوگا۔ دین سے جہالت اور فرائض و سنن سے لاعلمی اور ان بنیادی احکام سے ناآشنا ہونے کی بنا پر جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پراتارے ہیں، انھیں ایسا ہی ہونا چاہیے کیونکہ ان میں سختی زیادہ اور لوگوں سے ان کا میل جول کم ہوتا ہے اور احکامِ شریعت سننے کا موقع کم ملتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو ان کے احوال کاخوب علم ہے۔ اس پر ان کی کوئی چیز چھپی نہیں۔ وہ اپنی شریعت اور تدبیر میں خوب حکمت والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 202
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 202
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 203
آیت 9:97 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:97 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 9:97 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 202 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 202 · نسخ مصحف (612 صفحات): 203.
آیت 9:97 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 9:97 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:97: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:97 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:97 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,332 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:97 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:97 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔