مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:98 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 98 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1333، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 202 پر ہے۔

وَمِنَ ٱلۡأَعۡرَابِ مَن يَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ مَغۡرَمٗا وَيَتَرَبَّصُ بِكُمُ ٱلدَّوَآئِرَۚ عَلَيۡهِمۡ دَآئِرَةُ ٱلسَّوۡءِۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٞ

اور ان دیہاتیوں میں سے بعض1 ایسے ہیں کہ جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو جرمانہ سمجھتے ہیں2 اور تم مسلمانوں کے واسطے برے وقت کے منتظر رہتے ہیں3، برا وقت ان ہی پر پڑنے واﻻ ہے4 اور اللہ سننے واﻻ جاننے واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 اب ان دیہاتیوں کی دو قسمیں بیان کی جا رہی ہیں یہ پہلی قسم ہے۔
  2. 2 غُرْم تاوان اور جرمانے کو کہتے ہیں۔ یعنی ایسا خرچ ہو جو انسان کو نہایت ناگواری سے ناچار کرنا پڑ جاتا ہے۔
  3. 3 دَوَائِرُ۔ دَا ئِرَۃ کی جمع ہے، گردش زمانہ یعنی مصائب و آلام یعنی وہ منتظر رہتے ہیں کہ مسلمان زمانے کی گردشوں یعنی مصائب کا شکار ہوں۔
  4. 4 یہ بد دعا یا خبر ہے کہ زمانے کی گردش ان پر ہی پڑے۔ کیونکہ وہی اس کے مستحق ہیں۔

9:98 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:98 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:98

Al-Mukhtasar

98- کچھ دیہاتی منافقین یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ کی راہ میں وہ جو مال خرچ کرتے ہیں، وہ تاوان اور جرمانہ ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس طرح خرچ کرنے پر کوئی اجر نہیں اور اگر نہ دیا تو اس پر اللہ کی طرف سے کوئی پکڑ نہیں لیکن اس کے باوجود وہ کبھی کبھی ریاکاری اور تقیہ کرتے ہوئے خرچ کرتے ہیں۔ اے مومنو! وہ اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ تمھیں کوئی مصیبت آئے اور ان کی جان تم سے چھوٹ جائے۔ اللہ تعالیٰ نے معاملہ الٹا دیا اور جس مصیبت اور گردش زمانہ کی وہ مسلمانوں کے بارے میں تمنا کرتے تھے، اللہ نے وہ انھی پر ڈال دی اور مومنوں کو محفوظ رکھا۔ اللہ تعالیٰ ان کی باتوں کو خوب سننے والا اور ان کے دلوں کے بھید خوب جاننے والاہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
202
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
202
نسخ مصحف (612 صفحات)
203
آیت 9:98 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:98 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 9:98 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 202 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 202 · نسخ مصحف (612 صفحات): 203.

آیت 9:98 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 9:98 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:98: حروف کی تعداد 71، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:98 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:98 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,333 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:98 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:98 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play