مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:99 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 99 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1334، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 202 پر ہے۔

وَمِنَ ٱلۡأَعۡرَابِ مَن يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ قُرُبَٰتٍ عِندَ ٱللَّهِ وَصَلَوَٰتِ ٱلرَّسُولِۚ أَلَآ إِنَّهَا قُرۡبَةٞ لَّهُمۡۚ سَيُدۡخِلُهُمُ ٱللَّهُ فِي رَحۡمَتِهِۦٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ

اور بعض اہل دیہات میں ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو عنداللہ قرب حاصل ہونے کا ذریعہ اور رسول کی دعا کا ذریعہ بناتے ہیں1 ، یاد رکھو کہ ان کا یہ خرچ کرنا بیشک ان کے لیے موجب قربت ہے، ان کو اللہ تعالیٰ ضرور اپنی رحمت میں داخل کرے گا2۔ اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت واﻻ بڑی رحمت واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ اعراب کی دوسری قسم ہے جن کو اللہ نے شہر سے دور رہنے کے باوجود، اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لانے کی توفیق عطا فرمائی۔ اور اس ایمان کی بدولت ان سے وہ جہالت بھی دور فرما دی جو بددینیت کی وجہ سے اہل بادیہ میں عام طور پر ہوتی ہے۔ چنانچہ وہ اللہ کی راہ میں خرچ کردہ مال کو جرمانہ سمجھنے کی بجائے۔ اللہ کے قرب کا اور رسول (صلى الله عليه وسلم) کی دعائیں لینے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ یہ اشارہ ہے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کے اس طرز عمل کی طرف، جو صدقہ دینے والوں کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا۔ یعنی آپ ان کے حق میں دعائے خیر فرماتے۔ جس طرح حدیث میں آتا ہے کہ ایک صدقہ لانے والے کے لئے آپ(صلى الله عليه وسلم) نے دعا فرمائی ”اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی آلِ اَبِیْ اَوْفٰی“ (صحیح بخاری نمبر 4166 ، صحیح مسلم نمبر 756) ”اے اللہ! ابو اوفی کی آل پر رحمت نازل فرما“
  2. 2 یہ خوشخبری ہے کہ اللہ کا قرب انہیں حاصل ہے اور اللہ کی رحمت کے وہ مستحق ہیں۔

9:99 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:99 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:99

Al-Mukhtasar

99- اور دیہات میں رہنے والے کچھ لوگ اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والے بھی ہیں اور جو مال وہ اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، اس سے ان کا مقصد اللہ تعالیٰ کے قرب کا حصول اور رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی دعائیں لینا ہوتا ہے کہ آپ ان کے لیے استغفار کریں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کا اللہ کی راہ میں خرچ کرنا اور رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی دعائیں ان کے لیے اللہ کے قرب کا ذریعہ بنیں گی۔ وہ ضرور اس کا ثواب اللہ کے ہاں پائیں گے، اس طرح کہ وہ انھیں اپنی وسیع رحمت میں داخل کرے گا جو اس کی بخشش اور جنت پر مشتمل ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کو بے حد بخشنے والا اور ان پر خوب رحم کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
202
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
202
نسخ مصحف (612 صفحات)
203
آیت 9:99 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:99 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 9:99 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 202 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 202 · نسخ مصحف (612 صفحات): 203.

آیت 9:99 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 9:99 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:99: حروف کی تعداد 111، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:99 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:99 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,334 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:99 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:99 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play