سورۃ التین 95:4 التين
یہ سورۃ التین کی 8 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 6102، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 597 پر ہے۔
لَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ فِيٓ أَحۡسَنِ تَقۡوِيمٖ
یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ جواب قسم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق کو اس طرح پیدا کیا ہے کہ اس کا منہ نیچے کو جھکا ہوا ہے صرف انسان کو دراز قامت، سیدھا بنایا ہے جو اپنے ہاتھوں سے کھاتا پیتاہے۔ پھر اس کے اعضا کو نہایت تناسب کے ساتھ بنایا، ان میں جانوروں کی طرح بےڈھنگا پن نہیں ہے۔ ہر اہم عضو دو دو بنائے اور ان میں نہایت مناسب فاصلہ رکھا، پھر اس میں عقل وتدبر، فہم وحکمت اور سمع وبصر کی قوتیں ودیعت کیں، جو دراصل یہ انسان اللہ کی قدرت کا مظہر اور اس کا پر تو ہے۔ بعض علما نے اس حدیث کوبھی اسی معنی ومفہوم پر محمول کیا ہے، جس میں ہے کہ إِنَّ اللهَ خَلَقَ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ ( مسلم، كتاب البر والصلة والآداب ) اللہ تعالیٰ نے آدم کو اپنی صورت میں پیدا فرمایا انسان کی پیدائش میں ان تمام چیزوں کا اہتمام ہی احسن تقویم ہے، جس کا ذکر اللہ نے تین قسموں کے بعد فرمایا۔ (فتح القدیر)۔
95:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 95:4
Al-Mukhtasar
4- بلاشبہ یقیناً ہم نے انسان کو نہایت مناسب تخلیق اور افضل شکل و صورت میں پیدا کیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 6
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 597
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 603
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 604
آیت 95:4 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التین (التين). 114 میں سے سورت نمبر 95 · آیات کی تعداد: 8.
آیت 95:4 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 95:4 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 597 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 603 · نسخ مصحف (612 صفحات): 604.
آیت 95:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 6.
آیت 95:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 95:4: حروف کی تعداد 25، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 95:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 95:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,102 ہے۔
سورۃ التین میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التین: آیات کی تعداد 8۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 95 پر ہے۔
سورۃ التین مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التین مکی ہے۔
کیا آیت 95:4 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 95:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التین کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 8 آیات اور 34 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔