مواد پر جائیں

سورۃ الزخرف 43:5

یہ سورۃ الزخرف کی 89 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4330، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 489 پر ہے۔

أَفَنَضۡرِبُ عَنكُمُ ٱلذِّكۡرَ صَفۡحًا أَن كُنتُمۡ قَوۡمٗا مُّسۡرِفِينَ

کیا ہم اس نصیحت کو تم سے اس بنا پر ہٹالیں کہ تم حد سے گزر جانے والے لوگ ہو.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس کے مختلف معنی کیے گئے ہیں مثلاً 1۔ تم چونکہ گناہوں میں بہت منہمک اور ان پر مصر ہو، اس لیے کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ ہم تمہیں وعظ ونصیحت کرنا چھوڑ دیں گے؟ 2۔ یا تمہارے کفر اور اسراف پر ہم تمہیں کچھ نہ کہیں گے اور تم سے درگزر کرلیں گے۔ 3۔ یا ہم تمہیں ہلاک کردیں اور کسی چیز کا تمہیں حکم دیں نہ منع کریں۔ 4۔ چونکہ تم قرآن پر ایمان لانے والے نہیں ہو، اس لیے ہم انزال قرآن کا سلسلہ ہی بند کردیں۔ پہلے مفہوم کو امام طبری نے اور آخری مفہوم کو امام ابن کثیر نے زیادہ پسند کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اللہ کا لطف وکرم ہے کہ اس نے خیر اور ذکر حکیم (قرآن) کی طرف دعوت دینے کا سلسلہ موقوف نہیں فرمایا، اگرچہ وہ اعراض وانکار میں حد سے تجاوز کررہے تھے، تاکہ جس کے لیے ہدایت مقدر ہے وہ اس کے ذریعے سے ہدایت اپنا لے اور جن کے لیے شقاوت لکھی جاچکی ہے ان پر حجت قائم ہوجائے۔

43:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزخرف
0/89
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزخرف 43:5 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 43:5

Al-Mukhtasar

5- کیا تمھارے شرک اور نافرمانیوں کی کثرت کے سبب تم سے منہ پھیرتے ہوئے ہم تم پر قرآن نازل کرنا چھوڑ دیں گے؟ ہم ایسا نہیں کریں گے بلکہ تمھارے ساتھ ہماری رحمت اس کے برعکس کا تقاضا کرتی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
8
مدینہ مصحف (604 صفحات)
489
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
489
نسخ مصحف (612 صفحات)
490
آیت 43:5 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزخرف. 114 میں سے سورت نمبر 43 · آیات کی تعداد: 89.

آیت 43:5 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 43:5 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 489 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 489 · نسخ مصحف (612 صفحات): 490.

آیت 43:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 8.

آیت 43:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 43:5: حروف کی تعداد 35، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 43:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 43:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,330 ہے۔

سورۃ الزخرف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزخرف: آیات کی تعداد 89۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 43 پر ہے۔

سورۃ الزخرف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزخرف مکی ہے۔

کیا آیت 43:5 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 43:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزخرف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 89 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play