مواد پر جائیں

سورۃ الزخرف 43:61

یہ سورۃ الزخرف کی 89 آیات میں سے آیت 61 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4386، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 494 پر ہے۔

وَإِنَّهُۥ لَعِلۡمٞ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمۡتَرُنَّ بِهَا وَٱتَّبِعُونِۚ هَٰذَا صِرَٰطٞ مُّسۡتَقِيمٞ

اور یقیناً عیسیٰ (علیہ السلام) قیامت کی علامت ہے1 پس تم (قیامت) کے بارے میں شک نہ کرو اور میری تابعداری کرو، یہی سیدھی راه ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 عِلْمٌ بمعنی علامت ہے۔ اکثر مفسرین کے نزدیک اس کا مطلب یہ ہے کہ قیامت کے قریب ان کا آسمان سے نزول ہوگا، جیسا کہ صحیح اور متواتر احادیث سے ثابت ہے۔ یہ نزول اس بات کی علامت ہوگا کہ اب قیامت قریب ہے اسی لیے بعض نے اسے عین اور لام کے زبر کے ساتھ (عَلَمٌ) پڑھا ہے، جس کے معنی ہی نشانی اور علامت کے ہیں۔ اور بعض کے نزدیک انہیں قیامت کی نشانی قرار دینا، ان کی معجزانہ ولادت کی بنیاد پر ہے۔ یعنی جس طرح اللہ نے ان کو بغیر باپ کے پیدا کیا۔ ان کی یہ پیدائش اس بات کی علامت ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت والے دن تمام انسانوں کو دوبارہ زندہ فرما دےگا، اس لیے قدرت الٰہی کو دیکھتے ہوئے وقوع قیامت میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ہے۔ إِنَّهُ میں ضمیر کا مرجع حضرت عیسیٰ (عليه السلام) ہیں۔

43:61 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزخرف
0/89
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزخرف 43:61 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 43:61

Al-Mukhtasar

61- بلاشبہ عیسیٰ علیہ السلام قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہیں جب وہ آخر زمانے میں اتریں گے، لہٰذا تم قیامت کے آنے میں شک نہ کرو اور میں تمھارے پاس اللہ کی طرف سے جو لایا ہوں، اس میں میری پیروی کرو۔ یہ جو میں تمھارے پاس لایا ہوں، یہ وہ سیدھا راستہ ہے جس میں کوئی ٹیڑھا پن نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
494
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
493
نسخ مصحف (612 صفحات)
494
آیت 43:61 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزخرف. 114 میں سے سورت نمبر 43 · آیات کی تعداد: 89.

آیت 43:61 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 43:61 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 494 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 493 · نسخ مصحف (612 صفحات): 494.

آیت 43:61 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 43:61 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 43:61: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 43:61 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 43:61 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,386 ہے۔

سورۃ الزخرف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزخرف: آیات کی تعداد 89۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 43 پر ہے۔

سورۃ الزخرف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزخرف مکی ہے۔

کیا آیت 43:61 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 43:61 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزخرف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 89 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play