سورۃ الزخرف 43:65
یہ سورۃ الزخرف کی 89 آیات میں سے آیت 65 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4390، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 494 پر ہے۔
فَٱخۡتَلَفَ ٱلۡأَحۡزَابُ مِنۢ بَيۡنِهِمۡۖ فَوَيۡلٞ لِّلَّذِينَ ظَلَمُواْ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمٍ أَلِيمٍ
پھر (بنی اسرائیل کی) جماعتوں نے آپس میں اختلاف کیا1 ، پس ﻇالموں کے لیے خرابی ہے دکھ والے دن کی آفت سے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس سے مراد یہود ونصاریٰ ہیں، یہودیوں نے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی تنقیص کی اور انہیں نعوذباللہ ولد الزنا قرار دیا، جب کہ عیسائیوں نے غلو سے کام لے کر انہیں معبود بنالیا۔ یا مراد عیسائیوں ہی کے مختلف فرقے ہیں جو حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے بارے میں ایک دوسرے سے شدید اختلاف رکھتے ہیں۔ ایک انہیں ابن اللہ، دوسرا اللہ اور ثالث ثلاثہ کہتا ہے اور ایک فرقہ مسلمانوں کی طرح انہیں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول تسلیم کرتا ہے۔
43:65 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 43:65
Al-Mukhtasar
65- پھر عیسائیوں کے مختلف گروہوں نے عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں آپس میں اختلاف کیا، چنانچہ ان میں سے کچھ نے کہا: وہ معبود ہیں، کچھ نے کہا: وہ اللہ کے بیٹے ہیں اور کچھ نے کہا: وہ اور ان کی ماں دونوں معبود ہیں، لہٰذا ان ظالموں کے لیے دردناک عذاب کی صورت میں جو قیامت کے دن ان کا منتظر ہوگا، بربادی ہے کہ انھوں نے عیسیٰ علیہ السلام کو الٰہ اور معبود بنا کر یا اللہ کا بیٹا قراردے کر یا تین میں تیسرا (معبود) قرار دے کر خود پر ظلم کیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 494
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 494
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 495
آیت 43:65 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزخرف. 114 میں سے سورت نمبر 43 · آیات کی تعداد: 89.
آیت 43:65 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 43:65 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 494 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 494 · نسخ مصحف (612 صفحات): 495.
آیت 43:65 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 43:65 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 43:65: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 43:65 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 43:65 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,390 ہے۔
سورۃ الزخرف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزخرف: آیات کی تعداد 89۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 43 پر ہے۔
سورۃ الزخرف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزخرف مکی ہے۔
کیا آیت 43:65 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 43:65 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزخرف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 89 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔