مواد پر جائیں

سورۃ الزخرف 43:84

یہ سورۃ الزخرف کی 89 آیات میں سے آیت 84 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4409، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 495 پر ہے۔

وَهُوَ ٱلَّذِي فِي ٱلسَّمَآءِ إِلَٰهٞ وَفِي ٱلۡأَرۡضِ إِلَٰهٞۚ وَهُوَ ٱلۡحَكِيمُ ٱلۡعَلِيمُ

وہی آسمانوں میں معبود ہے اور زمین میں بھی وہی قابل عبادت ہے1 اور وه بڑی حکمت واﻻ اور پورے علم واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ نہیں ہے کہ آسمانوں کا معبود کوئی اور ہو اور زمین کا کوئی اور۔ بلکہ جس طرح ان دونوں کا خالق ایک ہے، معبود بھی ایک ہی ہے۔ اسی کے ہم معنی یہ آیت ہے۔ وَهُوَ اللَّهُ فِي السَّمَاوَاتِ وَفِي الأَرْضِ يَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَجَهْرَكُمْ وَيَعْلَمُ مَا تَكْسِبُونَ ۔ (سورة الأنعام: 3) ”آسمان وزمین میں وہی اللہ ہے، وہ تمہاری پوشیدہ اور جہری باتوں کو جانتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو، وہ بھی اس کے علم میں ہے“۔

43:84 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزخرف
0/89
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزخرف 43:84 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 43:84

Al-Mukhtasar

84- وہی پاک رب آسمانوں میں سچا معبود ہے اور وہی زمین میں معبودِ برحق ہے اور وہ اپنی تخلیق، تقدیر اور تدبیر میں کمال حکمت والا ہے۔ اپنے بندوں کے احوال خوب جاننے والا ہے۔ ان کی کوئی چیز اس سے چھپی نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
495
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
495
نسخ مصحف (612 صفحات)
496
آیت 43:84 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزخرف. 114 میں سے سورت نمبر 43 · آیات کی تعداد: 89.

آیت 43:84 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 43:84 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 495 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 495 · نسخ مصحف (612 صفحات): 496.

آیت 43:84 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 43:84 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 43:84: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 43:84 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 43:84 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,409 ہے۔

سورۃ الزخرف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزخرف: آیات کی تعداد 89۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 43 پر ہے۔

سورۃ الزخرف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزخرف مکی ہے۔

کیا آیت 43:84 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 43:84 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزخرف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 89 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play