سورۃ الزمر 39:38
یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4096، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 462 پر ہے۔
وَلَئِن سَأَلۡتَهُم مَّنۡ خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُۚ قُلۡ أَفَرَءَيۡتُم مَّا تَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ إِنۡ أَرَادَنِيَ ٱللَّهُ بِضُرٍّ هَلۡ هُنَّ كَٰشِفَٰتُ ضُرِّهِۦٓ أَوۡ أَرَادَنِي بِرَحۡمَةٍ هَلۡ هُنَّ مُمۡسِكَٰتُ رَحۡمَتِهِۦۚ قُلۡ حَسۡبِيَ ٱللَّهُۖ عَلَيۡهِ يَتَوَكَّلُ ٱلۡمُتَوَكِّلُونَ
اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمان و زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو یقیناً وه یہی جواب دیں گے کہ اللہ نے۔ آپ ان سے کہئیے کہ اچھا یہ تو بتاؤ جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اگر اللہ تعالی مجھے نقصان پہنچانا چاہے توکیا یہ اس کے نقصان کو ہٹا سکتے ہیں؟ یا اللہ تعالیٰ مجھ پر مہربانی کا اراده کرے تو کیا یہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں؟ آپ کہہ دیں کہ اللہ مجھے کافی ہے1 ، توکل کرنے والے اسی پر توکل کرتے ہیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 بعض کہتےہیں کہ جب نبی ﹲ نےمذکورہ سوال ان کے سامنے پیش کیا، تو انہوں نے کہا واقعی وہ اللہ کی تقدیر کو نہیں ٹال سکتے، البتہ وہ سفارش کریں گے، جس پر یہ ٹکڑا نازل ہوا کہ مجھے تو میرے معاملات میں اللہ ہی کافی ہے۔
- 2 جب سب کچھ اسی کےاختیار میں ہے تو پھر دوسروں پر بھروسہ کرنے کا کیا فائدہ؟ اس لیے اہل ایمان صرف اس پر توکل کرتے ہیں، اس کے سوا کسی پران کا اعتماد نہیں۔
39:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 39:38
Al-Mukhtasar
38- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر آپ ان مشرکوں سے پوچھیں: آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟ تو وہ ضرور کہیں گے: انھیں اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا۔ ان کے معبودوں کی بے بسی ان پر ظاہر کرنے کے لیے ان سے کہیں: مجھے ان بتوں کے بارے میں بتاؤ جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو، اگر اللہ تعالیٰ مجھے کوئی نقصان پہنچانے کا ارادہ کرے تو کیا یہ اس کے نقصان سے مجھے بچانے کی طاقت رکھتے ہیں؟! یا میرا رب مجھے اپنی رحمت سے نوازنا چاہے تو کیا یہ مجھ سے اس کی رحمت و مہربانی روک سکتے ہیں؟! ان سے کہہ دیں: مجھے اکیلا اللہ ہی کافی ہے۔ اپنے تمام معاملات میں، میں نے اسی پر بھروسا کیا ہے اور بھروسا کرنے والے اسی اکیلے پر بھروسا کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 36
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 462
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 462
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 463
آیت 39:38 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 39:38 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 39:38 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 462 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 462 · نسخ مصحف (612 صفحات): 463.
آیت 39:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 36.
آیت 39:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 39:38: حروف کی تعداد 143، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 39:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 39:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,096 ہے۔
سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔
سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزمر مکی ہے۔
کیا آیت 39:38 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 39:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔