سورۃ الزمر 39:4
یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4062، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 458 پر ہے۔
لَّوۡ أَرَادَ ٱللَّهُ أَن يَتَّخِذَ وَلَدٗا لَّٱصۡطَفَىٰ مِمَّا يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُۚ سُبۡحَٰنَهُۥۖ هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡوَٰحِدُ ٱلۡقَهَّارُ
اگر اللہ تعالیٰ کااراده اوﻻد ہی کا ہوتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا۔ (لیکن) وه تو پاک ہے، وه1 وہی اللہ تعالیٰ ہے یگانہ اور قوت واﻻ.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی پھر اس کی اولاد لڑکیاں ہی کیوں ہوتیں؟ جس طرح کہ مشرکین کا عقیدہ تھا۔ بلکہ وہ اپنی مخلوق میں سے جس کو پسند کرتا، وہ اس کی اولاد ہوتی، نہ کہ وہ جن کو وہ باور کراتے ہیں، لیکن وہ تو اس نقص سے پاک ہے۔ (ابن کثیر)۔
39:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 39:4
Al-Mukhtasar
4- اگر اللہ تعالیٰ کا ارادہ اولاد ہی بنانے کا ہوتا تو وہ اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا اور اسے اولاد کا درجہ دے دیتا۔ اللہ تعالیٰ پاک اور بری ہے اس سے جو یہ مشرک کہتے ہیں۔ وہ اپنی ذات، صفات اور افعال میں یکتا ہے۔ ان میں کوئی اس کا شریک نہیں۔ وہ اپنی تمام مخلوقات پر مکمل طور پر غالب ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 458
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 458
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 459
آیت 39:4 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 39:4 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 39:4 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 458 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 458 · نسخ مصحف (612 صفحات): 459.
آیت 39:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 39:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 39:4: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 39:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 39:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,062 ہے۔
سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔
سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزمر مکی ہے۔
کیا آیت 39:4 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 39:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔