سورۃ الزمر 39:5
یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4063، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 458 پر ہے۔
خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّۖ يُكَوِّرُ ٱلَّيۡلَ عَلَى ٱلنَّهَارِ وَيُكَوِّرُ ٱلنَّهَارَ عَلَى ٱلَّيۡلِۖ وَسَخَّرَ ٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَۖ كُلّٞ يَجۡرِي لِأَجَلٖ مُّسَمًّىۗ أَلَا هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡغَفَّٰرُ
نہایت اچھی تدبیر سے اس نے آسمانوں اور زمین کو بنایا وه رات کو دن اور دن کو رات پر لپیٹ دیتا ہے1 اور اس نے سورج اور چاند کو کام پر لگا رکھا ہے۔ ہر ایک مقرره مدت تک چل رہا ہے یقین مانو کہ وہی زبردست اور گناہوں کا بخشنے واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 تَكْوِيرٌ کے معنی ہیں ایک چیز کو دوسری چیز پر لپیٹ دینا، رات کو دن پر لپیٹ دینے کا مطلب، رات کا دن کو ڈھانپنا ہے۔ یہاں تک کہ اس کی روشنی ختم ہو جائے اور دن کو رات پر لپیٹ دینے کا مطلب، دن کا رات کو ڈھانپنا ہے حتیٰ کہ اس کی تاریکی ختم ہو جائے۔ یہ وہی مطلب ہے جو يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ (الأعراف: 54) کا ہے۔
39:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 39:5
Al-Mukhtasar
5- اس نے آسمانوں اور زمین کو کامل حکمت سے پیدا کیا۔ انھیں بیکار نہیں بنایا جیسے ظالم کہتے ہیں۔ وہ رات کو دن پر داخل کرتا ہے اور دن کو رات پر، پھر جب ان میں سے ایک آتا ہے تو دوسرا غائب ہو جاتاہے۔ اس نے سورج اور چاند کو کام پر لگا رکھا ہے۔ ان میں سے ہر ایک مقرر وقت تک چل رہا ہے اور وہ مدت اس زندگی کا خاتمہ ہے۔ آگاہ رہو! وہ پاک رب سب پر ایسا غالب ہے جو اپنے دشمنوں سے بدلہ لیتا ہے اور اس پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ وہ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کے گناہ بہت زیادہ بخشنے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 458
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 458
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 459
آیت 39:5 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 39:5 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 39:5 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 458 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 458 · نسخ مصحف (612 صفحات): 459.
آیت 39:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 39:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 39:5: حروف کی تعداد 100، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 39:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 39:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,063 ہے۔
سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔
سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزمر مکی ہے۔
کیا آیت 39:5 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 39:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔