مواد پر جائیں

سورۃ الزمر 39:43

یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 43 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4101، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 463 پر ہے۔

أَمِ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ شُفَعَآءَۚ قُلۡ أَوَلَوۡ كَانُواْ لَا يَمۡلِكُونَ شَيۡـٔٗا وَلَا يَعۡقِلُونَ

کیا ان لوگوں نے اللہ تعالی کے سوا (اوروں) کو سفارشی مقرر کر رکھا ہے؟ آپ کہہ دیجیئے! کہ گو وه کچھ بھی اختیار نہ رکھتے ہوں اور نہ عقل رکھتے ہوں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی شفاعت کا اختیار توکجا، انہیں تو شفاعت کے معنی و مفہوم کا بھی پتہ نہیں، کیونکہ وہ پتھر ہیں یا بےخبر۔

39:43 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزمر
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزمر 39:43 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 39:43

Al-Mukhtasar

43- یقیناً ان مشرکوں نے اللہ کے سوا اپنے بتوں کو سفارشی مقرر کر رکھا ہے جن سے وہ نفع کی امید رکھتے ہیں۔ اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: کیا تم انھیں سفارشی بناتے ہو اگرچہ وہ تمھارے لیے اور خود اپنے لیے کوئی اختیار رکھتے ہوں نہ وہ عقل ہی رکھتے ہوں کیونکہ وہ تو ٹھوس جمادات ہیں جو کلام کرتے ہیں نہ سنتے ہیں، نہ دیکھتے ہیں اور نہ نفع و نقصان دینے کا اختیار رکھتے ہیں؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
463
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
463
نسخ مصحف (612 صفحات)
464
آیت 39:43 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 39:43 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 39:43 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 463 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 463 · نسخ مصحف (612 صفحات): 464.

آیت 39:43 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 39:43 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 39:43: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 39:43 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 39:43 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,101 ہے۔

سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔

سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزمر مکی ہے۔

کیا آیت 39:43 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 39:43 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play