سورۃ الزمر 39:65
یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 65 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4123، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 465 پر ہے۔
وَلَقَدۡ أُوحِيَ إِلَيۡكَ وَإِلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكَ لَئِنۡ أَشۡرَكۡتَ لَيَحۡبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡخَٰسِرِينَ
یقیناً تیری طرف بھی اور تجھ سے پہلے (کے تمام نبیوں) کی طرف بھی وحی کی گئی ہے کہ اگر تو نے شرک کیا تو بلاشبہ تیرا عمل ضائع ہو جائے گا اور بالیقین تو زیاںکاروں میں سے ہوجائے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 (اگر تو نے شرک کیا) کا مطلب ہے، اگر موت شرک پر آئی اوراس سےتوبہ نہ کی۔ خطاب اگرچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) سے ہےجو شرک سےپاک بھی تھے اور آئندہ کے لیے محفوظ بھی۔ کیونکہ پیغمبر اللہ کی حفاظت و عصمت میں ہوتا ہے، ان سے ارتکاب شرک کا کوئی امکان نہیں تھا، لیکن یہ دراصل امت کےلیے تعریض اور اس کو سمجھانا مقصود ہے۔
39:65 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 39:65
Al-Mukhtasar
65- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یقیناً اللہ تعالیٰ نے آپ کی طرف وحی کی اور آپ سے پہلے تمام انبیاء کی طرف بھی وحی کی کہ اگر آپ نے اللہ کے ساتھ کسی اور کی عبادت کی تو وہ ضرور آپ کے نیک اعمال کا ثواب ضائع کر دے گا اور آپ دنیا میں اپنے دین کا نقصان کر کے گھاٹا پانے والوں میں سے ہو جائیں گے اور آخرت میں عذاب کا شکار ہو کر نقصان اٹھائیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 465
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 465
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 466
آیت 39:65 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 39:65 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 39:65 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 465 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 465 · نسخ مصحف (612 صفحات): 466.
آیت 39:65 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 39:65 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 39:65: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 39:65 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 39:65 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,123 ہے۔
سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔
سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزمر مکی ہے۔
کیا آیت 39:65 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 39:65 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔