مواد پر جائیں

سورۃ الزمر 39:69

یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 69 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4127، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 466 پر ہے۔

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا وَوُضِعَ ٱلۡكِتَٰبُ وَجِاْيٓءَ بِٱلنَّبِيِّـۧنَ وَٱلشُّهَدَآءِ وَقُضِيَ بَيۡنَهُم بِٱلۡحَقِّ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ

اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اٹھے گی1 ، نامہٴ اعمال حاضر کیے جائیں گے نبیوں اور گواہوں کو ﻻیا جائے گا2 اور لوگوں کے درمیان حق حق فیصلے کر دیے جائیں گے، اور وه ﻇلم نہ کیے جائیں گے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس نور سے بعض نےعدل اور بعض نے حکم مراد لیا ہے لیکن اسے حقیقی معنوں پر محمول کرنے میں کوئی چیز مانع نہیں ہے، کیونکہ اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ (قَالَهُ الشَّوْكَانِيُّ فِي فَتْحِ الْقَدِيرِ)۔
  2. 2 نبیوں سے پوچھا جائے گا کہ تم نے میرا پیغام اپنی اپنی امتوں کوپہنچایا دیا تھا؟ یا یہ پوچھا جائے گا کہ تمہاری امتوں نے تمہاری دعوت کا کیا جواب دیا، اسے قبول کیا یا اس کا انکار کیا؟ امت محمدیہ کو بطور گواہ لایا جائے گا جو اس بات کی گواہی دے گی کہ تیرے پیغمبروں نے تیرا پیغام اپنی اپنی قوم یا امت کوپہنچا دیا تھا، جیساکہ تو نے ہمیں اپنے قرآن کے ذریعے سے ان امور پرمطلع فرمایاتھا۔
  3. 3 یعنی کسی اجر وثواب میں کمی نہیں ہوگی اورکسی کواس کے جرم سے زیادہ سزا نہیں دی جائے گی۔

39:69 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزمر
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزمر 39:69 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 39:69

Al-Mukhtasar

69- زمین روشن ہو جائے گی جب اللہ رب العزت اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے اپنا جلوہ دکھائے گا اور لوگوں کے اعمال کے رجسٹر پھیلا دیے جائیں گے، نبیوں کو حاضر کیا جائے گا اور محمد صلى اللہ عليہ وسلم کی امت کو انبیاء کے حق میں ان کی قوموں کے خلاف گواہی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کے درمیان عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور اس دن ان پر ظلم نہ ہوگا، چنانچہ کسی انسان کی ایک برائی زیادہ کی جائے گی نہ ایک نیکی کم ہوگی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
466
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
466
نسخ مصحف (612 صفحات)
467
آیت 39:69 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 39:69 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 39:69 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 466 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 466 · نسخ مصحف (612 صفحات): 467.

آیت 39:69 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 39:69 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 39:69: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 39:69 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 39:69 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,127 ہے۔

سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔

سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزمر مکی ہے۔

کیا آیت 39:69 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 39:69 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play