سورۃ الزمر 39:73
یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 73 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4131، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 466 پر ہے۔
وَسِيقَ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوۡاْ رَبَّهُمۡ إِلَى ٱلۡجَنَّةِ زُمَرًاۖ حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءُوهَا وَفُتِحَتۡ أَبۡوَٰبُهَا وَقَالَ لَهُمۡ خَزَنَتُهَا سَلَٰمٌ عَلَيۡكُمۡ طِبۡتُمۡ فَٱدۡخُلُوهَا خَٰلِدِينَ
اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کے گروه کے گروه جنت کی طرف روانہ کیے جائیں1 گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آ جائیں گے2 اور دروازے کھول دیے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے تم پر سلام ہو، تم خوش حال رہو تم اس میں ہمیشہ کے لیے چلے جاؤ.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اہل ایمان و تقویٰ بھی گروہوں کی شکل میں جنت کی طرف لے جائے جائیں گے، پہلے مقربین، پھر ابرار، اس طرح درجہ بدرجہ، ہر گروہ ہم مرتبہ لوگوں پر مشتمل ہوگا۔ مثلاً انبیاء علیہم السلام، انبیاء علیہم السلام کےساتھ صدیقین شہداء اپنے ہم جنسوں کے ساتھ، علماء اپنے اقران کے ساتھ، یعنی ہر صنف اپنی ہی صنف یا اس کی مثل کے ساتھ ہوگی۔ (ابن کثیر)
- 2 حدیث میں آتا ہے، جنت کے آٹھ دروازے ہیں، ان میں سے ایک ریان ہے، جس سے صرف روزے دار داخل ہوں گے۔ (صحیح بخاری، نمبر 2257۔ مسلم، نمبر 808) اسی طرح دوسرے دروازوں کے نام بھی ہوں گے، جیسے باب الصلوٰۃ، باب الصدقہ، باب الجھاد وغیرہ (صحيح بخاري، كتاب الصيام، مسلم، كتاب الزكاة) ہر دروازے کی چوڑائی چالیس سال کی مسافت کے برابرہوگی، اس کے باوجود یہ بھرے ہوئے ہوں گے۔ (صحيح مسلم كتاب الزهد) سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹانے والے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔ (مسلم كتاب الإيمان، باب أنا أول الناس يشفع) جنت میں سب سےپہلے جانے والے گروہ کے چہرے پر چودھویں رات کے چاند کی طرح اور دوسرے گروہ کےچہرے پر آسمان پر چمکنے والے ستاروں میں سے روشن ترین ستارے کی طرح چمکتےہوں گے۔ جنت میں وہ بول و براز اور تھوک، بلغم سے پاک ہوں گے، ان کی کنگھیاں سونے کی اور پسینہ کستوری ہوگا، ان کی انگیٹھیوں میں خوشبودار لکڑی ہو گی، ان کی بیویاں الحور العین ہوں گی، ان کا قد آدم (عليه السلام) کی طرح ساٹھ ہاتھ ہوگا۔ (صحيح بخاري، أول كتاب الأنبياء) صحیح بخاری ہی کی ایک دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر مومن کو دو بیویاں ملیں گی، ان کے حسن و جمال کایہ حال ہوگا کہ ان کی پندلی کا گودا گوشت کے پیچھے سے نظر آئے گا۔ (كتاب بدء الخلق ، باب ما جاء في صفة الجنة) بعض نے کہا یہ دو بیویاں حوروں کے علاوہ، دنیاکی عورتوں میں سے ہوں گی۔ لیکن چونکہ 72 حوروں والی روایت سنداً صحیح نہیں۔ اس لیے بظاہر یہی بات صحیح معلوم ہوتی ہے کہ ہر جنتی کی کم از کم حور سمیت دو بیویاں ہوگی۔ تاہم وَلَهُمْ فِيهَا مَا يَشْتَهُونَ کے تحت زیادہ بھی ممکن ہیں۔ واللہ اعلم (مزید دیکھئے فتح الباری۔ باب مذکور)
39:73 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 39:73
Al-Mukhtasar
73- جن مومنوں نے اپنے رب سے ڈر کر اس کے حکم مانے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آگئےتو انھیں فرشتے بڑی نرمی اور باعزت طریقے سے گروہ در گروہ جنت کی طرف لے جائیں گے، یہاں تک کہ جب وہ جنت کے پاس آجائیں گے تو اس کے دروازے ان کے لیے کھلے ہوئے ہوں گے اور وہاں پر مقرر فرشتے ان سے کہیں گے: تم ہر نقصان و تکلیف اور ناپسندیدہ چیز سے سلامتی میں ہو۔ تمھارے دل اور اعمال اچھے تھے، لہٰذا تم ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جنت میں داخل ہو جاؤ۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 466
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 466
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 467
آیت 39:73 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 39:73 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 39:73 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 466 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 466 · نسخ مصحف (612 صفحات): 467.
آیت 39:73 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 39:73 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 39:73: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 39:73 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 39:73 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,131 ہے۔
سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔
سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزمر مکی ہے۔
کیا آیت 39:73 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 39:73 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔