مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:2

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3662، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 434 پر ہے۔

مَّا يَفۡتَحِ ٱللَّهُ لِلنَّاسِ مِن رَّحۡمَةٖ فَلَا مُمۡسِكَ لَهَاۖ وَمَا يُمۡسِكۡ فَلَا مُرۡسِلَ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدِهِۦۚ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ

اللہ تعالیٰ جو رحمت لوگوں کے لئے کھول دے سو اس کا کوئی بند کرنے واﻻ نہیں اور جس کو بند کردے سو اس کے بعد اس کا کوئی جاری کرنے واﻻ نہیں1 اور وہی غالب حکمت واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ان ہی نعمتوں میں سے ارسال رسل اور انزال کتب بھی ہے۔ یعنی ہر چیز کا دینے والا بھی وہی ہے، اور واپس لینے یا روک لینے والا بھی وہی۔ اس کے سوا نہ کوئی معطی اور منعم ہے اور نہ مانع وقابض۔ جس طرح نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) فرمایا کرتے تھے۔ ”اللَّهُمَّ لا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ“۔

35:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:2 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:2

Al-Mukhtasar

2-بلاشبہ ہر چیز کی چابیاں اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں، چنانچہ وہ لوگوں کے لیے رزق، ہدایت اور سعادت وغیرہ نعمتوں کے جو دروازے کھول دے تو کوئی ان نعمتوں کو روک نہیں سکتا اور ان میں سے جسے وہ روک لے تو اس کے روکنے کے بعد کوئی بھی اسے جاری کرنے والا نہیں۔ وہ سب پر ایسا غالب ہے کہ کوئی اس پر غالب نہیں آسکتا۔ وہ اپنی تخلیق، تقدیر اور تدبیر میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
434
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
434
نسخ مصحف (612 صفحات)
435
آیت 35:2 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:2 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:2 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 434 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 434 · نسخ مصحف (612 صفحات): 435.

آیت 35:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 35:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:2: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,662 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:2 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play