سورۃ فاطر 35:3
یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3663، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 434 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱذۡكُرُواْ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ عَلَيۡكُمۡۚ هَلۡ مِنۡ خَٰلِقٍ غَيۡرُ ٱللَّهِ يَرۡزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِۚ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۖ فَأَنَّىٰ تُؤۡفَكُونَ
لوگو! تم پر جو انعام اللہ تعالیٰ نے کئے ہیں انہیں یاد کرو۔ کیا اللہ کے سوا اور کوئی بھی خالق ہے جو تمہیں آسمان وزمین سے روزی پہنچائے؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس تم کہاں الٹے جاتے ہو.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اس بیان ووضاحت کے بعد بھی تم غیر اللہ کی عبادت کرتے ہو؟ تُؤْفَكُونَ اگر أَفَكَ سے ہو تو معنی ہوں گے پھرنا، تم کہاں پھرے جاتے ہو؟ اور اگر إِفْكٌ سے ہو تو معنی ہیں جھوٹ، جو سچ سے پھرنے کا نام ہے۔ مطلب ہے کہ تمہارے اندر توحید اور آخرت کا انکار کہاں سے آگیا، جب کہ تم مانتے ہو کہ تمہارا خالق اور رازق اللہ ہے۔ (فتح القدیر)۔
35:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 35:3
Al-Mukhtasar
2-اے لوگو! اپنی زبان، دل اور اپنے اعضاء سے عمل کر کے اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو جو اس نے تم پر کی ہیں۔ کیا اللہ کے سوا تمھارا کوئی اور خالق ہے جو آسمان سے تم پر بارش نازل کر کے تمھیں رزق دے اور زمین سے پھل اور کھیتیاں وغیرہ اگا کر تمھاری روزی کا انتظام کرے؟ اس کے سوا کوئی برحق معبود نہیں۔ اس کے بعد تم اس حق سے کہاں پھیرے جاتے ہو۔ اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہو اور یہ خیال کرتے ہو کہ اللہ کے شریک ہیں، حالانکہ وہی ہے جس نے تمھیں پیدا کیا اور رزق عطا کیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 434
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 434
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 435
آیت 35:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.
آیت 35:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 35:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 434 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 434 · نسخ مصحف (612 صفحات): 435.
آیت 35:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 35:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 35:3: حروف کی تعداد 83، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 35:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 35:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,663 ہے۔
سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔
سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ فاطر مکی ہے۔
کیا آیت 35:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 35:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔