مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:31

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3691، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 438 پر ہے۔

وَٱلَّذِيٓ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ مِنَ ٱلۡكِتَٰبِ هُوَ ٱلۡحَقُّ مُصَدِّقٗا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِۗ إِنَّ ٱللَّهَ بِعِبَادِهِۦ لَخَبِيرُۢ بَصِيرٞ

اور یہ کتاب جو ہم نے آپ کے پاس وحی کے طور پر بھیجی ہے یہ بالکل ٹھیک1 ہے جو کہ اپنے سے پہلی کتابوں کی بھی تصدیق کرتی ہے2۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی پوری خبر رکھنے واﻻ خوب دیکھنے واﻻ ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی جس پر تیرے لئے اور تیری امت کے لئے عمل کرنا ضروری ہے۔
  2. 2 تورات اور انجیل وغیرہ کی۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ قرآن کریم اس اللہ کا نازل کردہ ہے جس نے پچھلی کتابیں نازل کی تھیں، جب ہی تو دونوں ایک دوسرے کی تائید وتصدیق کرتی ہیں۔
  3. 3 یہ اس کے علم و خبر ہی کا نتیجہ ہے کہ اس نے نئی کتاب نازل فرما دی، کیونکہ وہ جانتا ہے، پچھلی کتابیں تحریف و تغیر کا شکار ہوگئی ہیں اور اب وہ ہدایت کے قابل نہیں رہی ہیں۔

35:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:31 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:31

Al-Mukhtasar

31- اے رسول صلى اللہ عليہ وسلم ! ہم نے آپ کی طرف جو کتاب وحی کی ہے، وہ ایسا حق ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں، جسے اللہ تعالیٰ نے اگلی کتابوں کی تصدیق کے لیے نازل فرمایا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر، خوب دیکھنے والا ہے، چنانچہ وہ ہر امت کے رسول کی طرف ایسی وحی کرتا ہے جس کی انھیں اپنے دور میں ضرورت ہوتی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
438
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
438
نسخ مصحف (612 صفحات)
439
آیت 35:31 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:31 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:31 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 438 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 438 · نسخ مصحف (612 صفحات): 439.

آیت 35:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 35:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:31: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,691 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:31 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play