مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:12 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4230، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 478 پر ہے۔

فَقَضَىٰهُنَّ سَبۡعَ سَمَٰوَاتٖ فِي يَوۡمَيۡنِ وَأَوۡحَىٰ فِي كُلِّ سَمَآءٍ أَمۡرَهَاۚ وَزَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِمَصَٰبِيحَ وَحِفۡظٗاۚ ذَٰلِكَ تَقۡدِيرُ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡعَلِيمِ

پس دو دن میں سات آسمان بنا دیئے اور ہر آسمان میں اس کے مناسب احکام کی وحی بھیج دی1 اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے زینت دی اور نگہبانی کی2، یہ تدبیر اللہ غالب و دانا کی ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی خود آسمانوں کو یا ان میں آباد فرشتوں کو مخصوص کاموں اور اورادوظائف کا پابند کر دیا۔
  2. 2 یعنی شیطان سے نگہبانی، جیساکہ دوسرے مقام پر وضاحت ہے، ستاروں کا ایک تیسرا مقصد دوسری جگہ اھتداء (راستہ معلوم کرنا) بھی بیان کیا گیا ہے (النحل: 16)۔

41:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:12 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:12

Al-Mukhtasar

12- پھر اللہ تعالیٰ نے جمعرات اور جمعہ دو دنوں میں آسمانوں کی تخلیق مکمل کی۔ اس طرح آسمانوں اور زمین کی تخلیق چھ دن میں پوری ہو گئی۔ اللہ تعالیٰ نے ہر آسمان میں اپنی تقدیر اور اطاعت و عبادت کے احکام کی وحی کر دی۔ ہم نے قریبی آسمان کو ستاروں کے ساتھ سجا دیا اور ہم نے ان کے ذریعے سے آسمان کو شیطانوں کے باتیں چرانے سے محفوظ کیا۔ یہ مذکورہ تمام امور سب پر غالب اس ذات کے مقرر کیے ہوئے ہیں جس پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ وہ اپنی تخلیق کو خوب جاننے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
478
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
478
نسخ مصحف (612 صفحات)
479
آیت 41:12 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:12 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 41:12 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 478 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 478 · نسخ مصحف (612 صفحات): 479.

آیت 41:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 41:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:12: حروف کی تعداد 87، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,230 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:12 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play