سورۃ حٰم السجدہ 41:25 فصلت
یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 25 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4243، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 479 پر ہے۔
۞ وَقَيَّضۡنَا لَهُمۡ قُرَنَآءَ فَزَيَّنُواْ لَهُم مَّا بَيۡنَ أَيۡدِيهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ وَحَقَّ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقَوۡلُ فِيٓ أُمَمٖ قَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلِهِم مِّنَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ خَٰسِرِينَ
اور ہم نے ان کے کچھ ہم نشیں مقرر کر رکھے تھے، جنہوں نے ان کے اگلے پچھلے اعمال ان کی نگاہوں میں خوبصورت بنا رکھے1 تھے اور ان کے حق میں بھی اللہ کا قول ان امتوں کے ساتھ پورا ہوا جو ان سے پہلے جنوں انسانوں کی گزر چکی ہیں۔ یقیناً وه زیاں کار ﺛابت ہوئے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ان سےمراد وہ شیاطین انس و جن ہیں جو باطل پر اصرارکرنے والوں کےساتھ لگ جاتے ہیں، جو انہیں کفر و معاصی کو خوبصورت کرکے دکھاتے ہیں، پس وہ اس گمراہی کی دلدل میں پھنسے رہتے ہیں، حتیٰ کہ انہیں موت آ جاتی ہے اور وہ خسارۂ ابدی کے مستحق قرار پاتے ہیں۔
41:25 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 41:25
Al-Mukhtasar
25- ہم نے شیطانوں میں سے ان کافروں کے ساتھی مقرر کر دیے جو ہر وقت ان کے ساتھ رہتے تو انھوں نے ان کے برے اعمال دنیا میں انھیں خوبصورت بنا کر دکھائے اور ان کے پیچھے آنے والا آخرت کا معاملہ بھی خوشنما بنا کر ان کے سامنے پیش کیا یہاں تک کہ اس کا ذکر اور اس کے لیے عمل بھی انھیں بھلوا دیا اور ان پر بھی پہلے گزرنے والی انسانوں اور جنوں کی امتوں کے ساتھ عذاب واجب ہوگیا۔ بلاشبہ وہ خسارہ پانے والے تھے کہ انھوں نے قیامت کے دن خود کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم میں داخل کر کے نقصان میں ڈال لیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 479
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 479
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 480
آیت 41:25 کس سورت میں ہے؟
سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 41:25 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 41:25 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 479 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 479 · نسخ مصحف (612 صفحات): 480.
آیت 41:25 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 41:25 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 41:25: حروف کی تعداد 98، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 41:25 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 41:25 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,243 ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 41:25 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 41:25 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔