مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:26 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 26 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4244، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 479 پر ہے۔

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَا تَسۡمَعُواْ لِهَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانِ وَٱلۡغَوۡاْ فِيهِ لَعَلَّكُمۡ تَغۡلِبُونَ

اور کافروں نے کہا اس قرآن کو سنو ہی مت1 (اس کے پڑھے جانے کے وقت) اور بیہوده گوئی کرو2 کیا عجب کہ تم غالب آجاؤ.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ انہوں نے باہم ایک دوسرے کو کہا۔ بعض نے لا تَسْمَعُوا کے معنی کیے ہیں، اس کی اطاعت نہ کرو۔
  2. 2 یعنی شور کرو، تالیاں، سیٹیاں بجاؤ، چیخ چیخ کر باتیں کرو تاکہ حاضرین کے کانوں میں قرآن کی آواز نہ جائے اور ان کے دل قرآن کی بلاغت اور خوبیوں سے متاثر نہ ہوں۔

41:26 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:26 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:26

Al-Mukhtasar

26- کافر جب دلیل کا جواب دلیل کے ساتھ دینے سے عاجز آگئے تو انھوں نے ایک دوسرے کو تاکید کرتے ہوئے کہا: یہ قرآن جو محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) تمھیں سناتا ہے، اسے مت سنو اور نہ وہ احکام مانو جو اس میں ہیں اور جب وہ اس کی قراء ت کرے تو تم اپنی آوازیں بلند کر کے شور شرابا کرو۔ ہوسکتا ہے کہ اس طرح تم اس پر غالب آجاؤ اور وہ اس کی تلاوت اور دعوت چھوڑ دے اور یوں ہم راحت و سکون پا لیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
479
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
479
نسخ مصحف (612 صفحات)
480
آیت 41:26 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:26 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 41:26 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 479 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 479 · نسخ مصحف (612 صفحات): 480.

آیت 41:26 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 41:26 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:26: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:26 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:26 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,244 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:26 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:26 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play