مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:44 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4262، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 481 پر ہے۔

وَلَوۡ جَعَلۡنَٰهُ قُرۡءَانًا أَعۡجَمِيّٗا لَّقَالُواْ لَوۡلَا فُصِّلَتۡ ءَايَٰتُهُۥٓۖ ءَا۬عۡجَمِيّٞ وَعَرَبِيّٞۗ قُلۡ هُوَ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ هُدٗى وَشِفَآءٞۚ وَٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ فِيٓ ءَاذَانِهِمۡ وَقۡرٞ وَهُوَ عَلَيۡهِمۡ عَمًىۚ أُوْلَٰٓئِكَ يُنَادَوۡنَ مِن مَّكَانِۭ بَعِيدٖ

اور اگر ہم اسے عجمی زبان کا قرآن بناتے تو کہتے1 کہ اس کی آیتیں صاف صاف بیان کیوں نہیں کی گئیں2؟ یہ کیا کہ عجمی کتاب اور آپ عربی رسول3؟ آپ کہہ دیجئے! کہ یہ تو ایمان والوں کے لیے ہدایت و شفا ہے اور جو ایمان نہیں ﻻتے ان کے کانوں میں تو (بہراپن اور) بوجھ ہے اور یہ ان پر اندھاپن ہے، یہ وه لوگ ہیں جو کسی بہت دور دراز جگہ سے پکارے جا رہے ہیں.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی عربی کے بجائے کسی اور زبان میں قرآن نازل کرتے۔
  2. 2 یعنی ہماری زبان میں اسے بیان کیوں نہیں کیاگیا،جسےہم سمجھ سکتے، کیونکہ ہم توعرب ہیں، عجمی زبان نہیں سمجھتے۔
  3. 3 یہ بھی کافروں ہی کا قول ہےکہ وہ تعجب کرتےہیں کہ رسول تو عربی ہے اور قرآن اس پر عجمی زبان میں نازل ہوا ہے۔ مطلب یہ کہ قرآن کو عربی زبان میں نازل فرما کر اس کے اولین مخاطب عربوں کے لیے کوئی عذر باقی نہیں رہنے دیا۔ ہے اگر یہ غیر عربی زبان میں ہوتا تو وہ عذر کر سکتے تھے۔
  4. 4 یعنی جس طرح دور کا شخص، دوری کی وجہ سے پکارنے والے کی آواز سننے سے قاصر رہتا ہے، اسی طرح ان لوگوں کی عقل و فہم میں قرآن نہیں آتا۔

41:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:44 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:44

Al-Mukhtasar

44- اگر ہم یہ قرآن عربی زبان کے علاوہ کسی زبان میں نازل کرتے تو ان کے کافر پھر بھی ضرور کہتے: اس کی آیتوں کی وضاحت کیوں نہ کی گئی تاکہ ہم انھیں سمجھتے۔ یہ کیا کہ قرآن عجمی اور جو رسول قرآن لایا وہ عربی؟ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان لوگوں سے کہہ دیں: قرآن ان لوگوں کو گمراہی سے ہدایت کی طرف لانے والا ہے جو اللہ پر ایمان لائے اور انھوں نے اس کے رسولوں کی تصدیق کی اور ان کے سینوں میں جہالت وغیرہ کی جو بیماریاں ہیں، یہ ان سے شفا ہے۔ اور جو لوگ اللہ پرایمان نہیں لاتے، ان کے کانوں میں بوجھ اور بہرہ پن ہے اور یہ قرآن ان کے حق میں اندھا پن ہے جسے وہ نہیں سمجھتے۔ مذکورہ صفات والے لوگوں کا حال ان لوگوں کی طرح ہے جنھیں دور دراز جگہ سے پکارا جائے تو وہ پکارنے والے کی آواز کیسے سنیں گے!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
481
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
481
نسخ مصحف (612 صفحات)
482
آیت 41:44 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:44 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 41:44 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 481 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 481 · نسخ مصحف (612 صفحات): 482.

آیت 41:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 41:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:44: حروف کی تعداد 131، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,262 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:44 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play