مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:43 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 43 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4261، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 481 پر ہے۔

مَّا يُقَالُ لَكَ إِلَّا مَا قَدۡ قِيلَ لِلرُّسُلِ مِن قَبۡلِكَۚ إِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغۡفِرَةٖ وَذُو عِقَابٍ أَلِيمٖ

آپ سے وہی کہا جاتا ہے جو آپ سے پہلے کے رسولوں سے بھی کہا گیا ہے1 ، یقیناً آپ کا رب معافی واﻻ2 اور دردناک عذاب واﻻ ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی پچھلی قوموں نے اپنے پیغمبروں کی تکذیب کے لیے جوکچھ کہا کہ یہ ساحر ہیں، مجنون ہیں، کذاب ہیں وغیرہ وغیرہ، وہی کچھ کفار مکہ نےبھی آپ (صلى الله عليه وسلم) کو کہا ہے۔ یہ گویا آپ (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی دی جارہی ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی تکذیب اور آپ (صلى الله عليه وسلم) کی سحر، کذب اور جنون کی طرف نسبت، نئی بات نہیں ہے، ہر پیغمبر کے ساتھ یہی کچھ ہوتا آیا ہے جیسے دوسرے مقام پر فرمایا «مَا أَتَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ ، أَتَوَاصَوْا بِهِ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ» (الذاريات: 53،52) دوسرا مطلب اس کا یہ ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کو توحید اور اخلاص کا جو حکم دیا گیا ہے، یہ وہی باتیں ہیں جو آپ (صلى الله عليه وسلم) سے پہلے رسولوں کو بھی کہی گئی تھیں۔ اس لیے کہ تمام شریعتیں ان باتوں پر متفق رہی ہیں بلکہ سب کی اولین دعوت ہی توحید و اخلاص تھی۔ (فتح القدیر)۔
  2. 2 یعنی ان اہل ایمان و توحید کے لیے جو مستحق مغفرت ہیں۔
  3. 3 ان کےلیے جوکافر اور اللہ کے پیغمبروں کےدشمن ہیں۔ یہ آ یت بھی سورۂ حجرکی آیت «نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ، وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الأَلِيمُ» کی طرح ہے۔

41:43 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:43 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:43

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو جھٹلانے والوں کا ذکر کیا تو ساتھ ہی رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کو حوصلہ اور تسلی دینے کے لیے اس جھٹلانے، مذاق کرنے اور جھوٹ باندھنے کا ذکر بھی کر دیا جس کا سامنا آپ سے پہلے آپ کے بھائی انبیاء علیہم السلام کرتے رہے، چنانچہ فرمایا:

43- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کو بھی اسی طرح جھٹلانے والی باتوں کا سامنا ہے جس طرح آپ سے پہلے رسولوں کو تھا، لہٰذا آپ صبر کریں، بلاشبہ آپ کا رب اپنے ان بندوں کو بہت بخشنے والا ہے جو اس کے حضور توبہ کریں اور انھیں سخت سزا دینے والا ہے جو اپنے گناہوں پر اڑے رہیں اور توبہ نہ کریں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
481
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
481
نسخ مصحف (612 صفحات)
482
آیت 41:43 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:43 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 41:43 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 481 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 481 · نسخ مصحف (612 صفحات): 482.

آیت 41:43 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 41:43 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:43: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:43 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:43 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,261 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:43 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:43 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play