سورۃ حٰم السجدہ 41:46 فصلت
یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 46 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4264، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 481 پر ہے۔
مَّنۡ عَمِلَ صَٰلِحٗا فَلِنَفۡسِهِۦۖ وَمَنۡ أَسَآءَ فَعَلَيۡهَاۗ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّٰمٖ لِّلۡعَبِيدِ
جو شخص نیک کام کرے گا وه اپنے نفع کے لیے اور جو برا کام کرے گا اس کا وبال اسی پر ہے۔ اور آپ کا رب بندوں پر ﻇلم کرنے واﻻ نہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس لیے کہ وہ عذاب صرف اسی کو دیتا ہے جو گناہ گار ہوتا ہے، نہ کہ جس کو چاہے، یوں ہی عذاب میں مبتلا کردے۔
41:46 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 41:46
Al-Mukhtasar
46- جس نے کوئی بھی نیک عمل کیا، اس کے نیک عمل کا فائدہ اسے ہی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کو کسی کا نیک عمل کوئی فائدہ نہیں دیتا اور جس نے کوئی برا عمل کیا، اس کا نقصان بھی اسی کو ہوگا۔ مخلوق میں سے کسی کی نافرمانی اللہ تعالیٰ کا کچھ نہیں بگاڑتی۔ وہ ہر ایک کو ضرور وہی بدلہ دے گا جس کا وہ حقدار ہے۔اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کا رب اپنے بندوں پر ذرہ برابر ظلم کرنے والا نہیں، لہٰذا وہ ان کی کوئی نیکی کم کرے گا نہ ان کے گناہوں میں کوئی اضافہ کرے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 481
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 481
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 482
آیت 41:46 کس سورت میں ہے؟
سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 41:46 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 41:46 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 481 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 481 · نسخ مصحف (612 صفحات): 482.
آیت 41:46 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 41:46 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 41:46: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 41:46 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 41:46 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,264 ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 41:46 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 41:46 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔