مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:22 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 22 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4155، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 469 پر ہے۔

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ كَانَت تَّأۡتِيهِمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ فَكَفَرُواْ فَأَخَذَهُمُ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ قَوِيّٞ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ

یہ اس وجہ سے کہ ان کے پاس ان کے پیغمبر معجزے لے لے کرآتے تھے تو وه انکار کر دیتے تھے1 ، پس اللہ انہیں پکڑ لیتا تھا۔ یقیناً وه طاقتور اور سخت عذاب واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ ان کی ہلاکت کی وجہ بیان کی گئی ہے، اور وہ ہے اللہ کی آیتوں کا انکار اور پیغمبروں کی تکذیب۔ اب سلسلۂ نبوت و رسالت تو بند ہے تاہم آفاق وانفس میں بے شمار آیات الٰہی بکھری اور پھیلی ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں وعظ و تذکیر اور دعوت و تبلیغ کے ذریعے سے علما اور داعیان حق ان کی وضاحت اور نشان دہیں کے لیے موجود ہیں۔ اس لیے آج بھی جو آیات الٰہی سے اعراض اور دین و شریعت سے غفلت کرے گا، اس کا انجام مکذبین اور منکرین رسالت سے مختلف نہیں ہوگا۔

40:22 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:22 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:22

Al-Mukhtasar

22- یہ عذاب ان پر صرف اس و جہ سے آیا کہ ان کے رسول ان کے پاس اللہ کی طرف سے واضح دلائل اور کھلے معجزات لے کر آئے مگر انھوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا اور اس کے رسولوں کو جھٹلا دیا، چنانچہ ان کی قوت و طاقت کے باوجود اللہ تعالیٰ نے انھیں پکڑ لیا اور ہلاک کر دیا۔ بلاشبہ وہ پاک رب نہایت قوت والا ہے اور جو اس کے ساتھ کفر کرے اور اس کے رسولوں کو جھٹلائے، اسے سخت عذاب دینے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
469
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
469
نسخ مصحف (612 صفحات)
470
آیت 40:22 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:22 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:22 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 469 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 469 · نسخ مصحف (612 صفحات): 470.

آیت 40:22 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 40:22 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:22: حروف کی تعداد 62، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:22 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:22 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,155 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:22 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:22 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play