مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:67 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 67 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4200، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 475 پر ہے۔

هُوَ ٱلَّذِي خَلَقَكُم مِّن تُرَابٖ ثُمَّ مِن نُّطۡفَةٖ ثُمَّ مِنۡ عَلَقَةٖ ثُمَّ يُخۡرِجُكُمۡ طِفۡلٗا ثُمَّ لِتَبۡلُغُوٓاْ أَشُدَّكُمۡ ثُمَّ لِتَكُونُواْ شُيُوخٗاۚ وَمِنكُم مَّن يُتَوَفَّىٰ مِن قَبۡلُۖ وَلِتَبۡلُغُوٓاْ أَجَلٗا مُّسَمّٗى وَلَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُونَ

وه وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پھر نطفے1 سے پھر خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا پھر تمہیں بچہ کی صورت میں نکالتا ہے، پھر (تمہیں بڑھاتا ہے کہ) تم اپنی پوری قوت کو پہنچ جاؤ پھر بوڑھے ہو جاؤ2، تم میں سے بعض اس سے پہلے ہی فوت ہو جاتے ہیں3، (وه تمہیں چھوڑ دیتا ہے) تاکہ تم مدت معین تک پہنچ جاؤ4 اور تاکہ تم سوچ سمجھ لو.

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی تمہارے باپ آدم (عليه السلام) کو مٹی سے بنایا جو ان کی تمام اولاد کے مٹی سے پیدا ہونے کو مستلزم ہے۔ پھر اس کے بعد نسل انسانی کے تسلسل اور اس کی بقا و تحفظ کے لیے انسانی تخلیق کو نطفے سےوابستہ کردیا۔ اب ہر انسان اس نطفے سے پیدا ہوتا ہے۔ جو صلب پدر سے رحم مادر میں جا کر قرار پکڑتا ہے۔ سوائے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے، کہ ان کی پیدائش معجزانہ طور پر بغیر باپ کے ہوئی۔ جیساکہ قرآن کریم کی بیان کردہ تفصیلات سے واضح ہے اور جس پر امت مسلمہ کا اجماع ہے۔
  2. 2 یعنی ان تمام کیفیتوں اور اطوار سے گزارنے والا وہی اللہ ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔
  3. 3 یعنی رحم مادر میں مختلف ادوار سے گزر کر باہر آنے سے پہلے ہی ماں کے پیٹ میں، بعض بچپن میں، بعض جوانی میں اور بعض بڑھاپے سے قبل کہولت میں فوت ہو جاتے ہیں۔
  4. 4 یعنی اللہ تعالیٰ یہ اس لیے کرتا ہے تاکہ جس کی جتنی عمر اللہ نے لکھ دی ہے، وہ اس کو پہنچ جائے اور اتنی زندگی دنیا میں گزار لے۔

40:67 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:67 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:67

Al-Mukhtasar

67- وہی ہے جس نے تمھارے باپ آدم( علیہ السلام ) کو مٹی سے پیدا کیا، پھر اس کے بعد تمھاری پیدائش کا سلسلہ نطفے سے آگے بڑھایا، پھر نطفے کے بعد خون کے لوتھڑے سے، پھر اس کے بعد وہ تمھیں تمھاری ماؤں کے پیٹوں سے چھوٹے بچوں کی صورت میں نکالتا ہے، پھر تمھیں بڑھاتا ہے تاکہ تم اپنی جسمانی اور بدنی قوت کے کمال کو پہنچ جاؤ اور آخر کار بڑے ہو کر بوڑھے ہو جاؤ۔ تم میں سے بعض اس سے پہلے ہی مر جاتے ہیں تاکہ تم اس مقرر مدت تک پہنچ جاؤ جو اللہ کے علم میں ہے۔ تم اس میں کمی بیشی نہیں کر سکتے اور تاکہ تم اللہ تعالیٰ کی قدرت اور توحید کے بارے میں ان دلائل و معجزات سے فائدہ اٹھاؤ۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
475
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
475
نسخ مصحف (612 صفحات)
476
آیت 40:67 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:67 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:67 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 475 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 475 · نسخ مصحف (612 صفحات): 476.

آیت 40:67 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 40:67 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:67: حروف کی تعداد 118، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:67 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:67 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,200 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:67 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:67 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play