مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:66 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 66 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4199، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 474 پر ہے۔

۞ قُلۡ إِنِّي نُهِيتُ أَنۡ أَعۡبُدَ ٱلَّذِينَ تَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَمَّا جَآءَنِيَ ٱلۡبَيِّنَٰتُ مِن رَّبِّي وَأُمِرۡتُ أَنۡ أُسۡلِمَ لِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

آپ کہہ دیجئے! کہ مجھے ان کی عبادت سے روک دیا گیا ہے جنہیں تم اللہ کے سوا پکار رہے ہو1 اس بنا پر کہ میرے پاس میرے رب کی دلیلیں پہنچ چکی ہیں، مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں تمام جہانوں کے رب کا تابع فرمان ہو جاؤں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 چاہے وہ پتھر کی مورتیاں ہوں، انبیاء علہیم السلام اور صلحاء ہوں اور قبروں میں مدفون اشخاص ہوں . مدد کے لیے کسی کو مت پکارو، ان کے ناموں کی نذر نیاز مت دو، ان کےوردنہ کرو، ان سے خوف مت کھاؤ اور ان سے امیدیں وابستہ نہ کرو۔ کیونکہ یہ سب عبادت کی قسمیں ہیں جو صرف ایک اللہ کا حق ہے۔
  2. 2 یہ وہی عقلی اور نقلی دلائل ہیں جن سے اللہ کی توحید یعنی اللہ کے واحد الہٰ اور رب ہونے کا اثبات ہوتا ہے، جو قرآن میں جا بجا ذکر کیے گئے ہیں اسلام کے معنی ہیں اطاعت و انقیاد کے لیے جھک جانا، سر اطاعت خم کر دینا۔ یعنی اللہ کے احکام کے سامنے جھک جاؤں، ان سے سرتابی نہ کروں۔ آگے پھر توحید کے کچھ دلائل بیان کیے جارہے ہیں۔

40:66 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:66 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:66

Al-Mukhtasar

66- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کہہ دیں: بلاشبہ مجھے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے کہ میں اللہ کو چھوڑ کر ان بتوں کی عبادت کروں جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو، جو نفع دے سکتے ہیں نہ نقصان، جبکہ میرے پاس ان کی عبادت کے باطل ہونے کے واضح دلائل اور ثبوت آچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں صرف اسی کی عبادت کر کے اس کا فرمانبردار بنوں کیونکہ وہی تمام مخلوقات کا رب ہے، اس کے سوا ان کا کوئی رب نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
474
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
474
نسخ مصحف (612 صفحات)
475
آیت 40:66 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:66 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:66 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 474 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 474 · نسخ مصحف (612 صفحات): 475.

آیت 40:66 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 40:66 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:66: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:66 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:66 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,199 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:66 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:66 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play