سورۃ المؤمن 40:74 غافر
یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 74 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4207، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 475 پر ہے۔
مِن دُونِ ٱللَّهِۖ قَالُواْ ضَلُّواْ عَنَّا بَل لَّمۡ نَكُن نَّدۡعُواْ مِن قَبۡلُ شَيۡـٔٗاۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ ٱلۡكَٰفِرِينَ
جو اللہ کے سوا تھے1 وه کہیں گے کہ وه تو ہم سے بہک گئے2 بلکہ ہم تو اس سے پہلے کسی کو بھی پکارتے ہی نہ تھے3۔ اللہ تعالیٰ کافروں کو اسی طرح گمراه کرتا ہے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 کیا وہ آج تمہاری مدد کر سکتے ہیں؟
- 2 یعنی پتہ نہیں، کہاں چلے گئےہیں، وہ ہماری مددکیا کریں گے؟
- 3 اقرار کرنے کے بعد، پھر ان کی عبادت کا ہی انکار کردیں گے۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا۔ وَاللَّهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ (الأنعام:23) ”اللہ کی قسم! ہم تو کسی کی شریک ٹھہراتے ہی نہیں تھے“۔ کہتے ہیں کہ یہ بتوں کے وجود اور ان کی عبادت کا انکار نہیں ہے بلکہ اس بات کا اعتراف ہے کہ ان کی عبادت باطل تھی کیونکہ وہاں ان پر واضح ہوجائے گا کہ وہ ایسی چیزوں کی عبادت کرتے رہے جو سن سکتی تھیں، نہ دیکھ سکتی تھیں اور نقصان پہنچا سکتی تھیں نہ نفع۔ (فتح القدیر) اور اس کا دوسرا معنی واضح ہے اور یہ کہ وہ شرک کا سرے سے انکار ہی کریں گے۔
- 4 یعنی ان مکذبین ہی کی طرح، اللہ تعالیٰ کافروں کو بھی گمراہ کرتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مسلسل تکذیب اور کفر، یہ ایسی چیزیں ہیں کہ جن سے انسانوں کےدل سیاہ اور زنگ آلودہ ہو جاتےہیں اور پھر وہ ہمیشہ کے لیے قبول حق کی توفیق سےمحروم ہو جاتے ہیں۔
40:74 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 40:74
Al-Mukhtasar
74-جو اللہ کے سوا تمھارے بتوں میں سے تھے جو نفع و نقصان نہیں دے سکتے تھے؟! کافر کہیں گے: وہ تو ہم سے گم ہو گئے اور ہمیں نظر نہیں آرہے بلکہ ہم دنیا میں کسی ایسی چیز کی عبادت نہیں کرتے تھے جو عبادت کی حق دار ہو۔ جس طرح یہ حق سے گمراہ کیے گئے، اسی طرح اللہ تعالیٰ ہر زمانے میں اور ہر جگہ کافروں کو حق سے گمراہ کرتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 475
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 475
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 476
آیت 40:74 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.
آیت 40:74 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 40:74 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 475 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 475 · نسخ مصحف (612 صفحات): 476.
آیت 40:74 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 40:74 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 40:74: حروف کی تعداد 60، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 40:74 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 40:74 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,207 ہے۔
سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔
سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمن مکی ہے۔
کیا آیت 40:74 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 40:74 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔