مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:8 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4141، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 468 پر ہے۔

رَبَّنَا وَأَدۡخِلۡهُمۡ جَنَّٰتِ عَدۡنٍ ٱلَّتِي وَعَدتَّهُمۡ وَمَن صَلَحَ مِنۡ ءَابَآئِهِمۡ وَأَزۡوَٰجِهِمۡ وَذُرِّيَّٰتِهِمۡۚ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ

اے ہمارے رب! تو انہیں ہمیشگی والی جنتوں میں لے جا جن کا تو نے ان سے وعده کیا ہے اور ان کے باپ دادوں اور بیویوں اور اوﻻد میں سے (بھی) ان (سب) کو جو نیک عمل ہیں1 ۔ یقیناً تو تو غالب و باحکمت ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی ان سب کو جنت میں جمع فرما دے تاکہ ایک دوسرےکو دیکھ کر ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔ اس مضمون کو دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا گیا ہے «وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا أَلَتْنَاهُمْ مِنْ عَمَلِهِمْ مِنْ شَيْءٍ» (الطور: 21) ”وہ لوگ جو ایمان لائےاور ان ہی کی پیروی ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ کی۔ ملا دیا ہم نے ان کے ساتھ ان کی اولاد کو اورہم نے ان کے عملوں میں سے کچھ کم نہیں کیا“۔ یعنی سب کو جنت میں اس طرح یکساں مرتبہ دے دیا کہ ادنیٰ کو بھی اعلیٰ مقام عطا کر دیا۔ یہ نہیں کیا کہ اعلیٰ مقام میں کمی کر کے انہیں ادنیٰ مقام پر لے آئے،بلکہ ادنیٰ کو اٹھا کر اعلیٰ کردیا اور اس کےعمل کی کمی کو اپنے فضل و کرم سے پورا کر دیا۔

40:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:8 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:8

Al-Mukhtasar

8- اور فرشتے کہتے ہیں: اے ہمارے رب! تو ایمان والوں کو ہمیشگی والی جنتوں میں لے جا جن میں داخل کرنے کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے ا ور ان کے ساتھ ان کے ان باپ دادوں، بیویوں اور اولاد کو بھی داخل فرما جن کے عمل نیک اور اچھے تھے۔ بلاشبہ تو سب پر ایسا غالب ہے کہ کوئی تجھ پر غالب نہیں آسکتا، تو اپنی تقدیر اور تدبیر میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
468
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
468
نسخ مصحف (612 صفحات)
469
آیت 40:8 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:8 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:8 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 468 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 468 · نسخ مصحف (612 صفحات): 469.

آیت 40:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 40:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:8: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,141 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:8 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play