مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:12 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1485، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 222 پر ہے۔

فَلَعَلَّكَ تَارِكُۢ بَعۡضَ مَا يُوحَىٰٓ إِلَيۡكَ وَضَآئِقُۢ بِهِۦ صَدۡرُكَ أَن يَقُولُواْ لَوۡلَآ أُنزِلَ عَلَيۡهِ كَنزٌ أَوۡ جَآءَ مَعَهُۥ مَلَكٌۚ إِنَّمَآ أَنتَ نَذِيرٞۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ وَكِيلٌ

پس شاید کہ آپ اس وحی کے کسی حصے کو چھوڑ دینے والے ہیں جو آپ کی طرف نازل کی جاتی ہے اور اس سے آپ کا دل تنگ ہے، صرف ان کی اس بات پر کہ اس پر کوئی خزانہ کیوں نہیں اترا؟ یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ ہی آتا، سن لیجئے! آپ تو صرف ڈرانے والے ہی ہیں1 اور ہر چیز کا ذمہ دار اللہ تعالیٰ ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 مشرکین نبی (صلى الله عليه وسلم) کی بابت کہتے رہتے تھے کہ اس کے ساتھ کوئی فرشتہ نازل کیوں نہیں ہوتا، یا اس کی طرف سے کوئی خزانہ کیوں نہیں اتار دیا جاتا، (الفرقان-18)ایک دوسرے مقام پر فرمایا گیا ”ہمیں معلوم ہے کہ یہ لوگ آپ کی بابت جو باتیں کہتے ہیں“ ان سے آپ کا سینہ تنگ ہوتا ہے۔ (سورۃ الحجر:98) اس آیت میں انہی باتوں کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ شاید آپ کا سینہ تنگ ہو اور کچھ باتیں جو آپ کی طرف وحی کی جاتی ہیں اور وہ مشرکین پر گراں گزرتی ہیں ممکن ہے آپ وہ انہیں سنانا پسند نہ کریں آپ کا کام صرف انذار و تبلیغ ہے، وہ آپ ہر صورت میں کئے جائیں۔

11:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:12 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:12

Al-Mukhtasar

12- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کو ان کے کفر، دشمنی اور نت نئے معجزات طلب کرنے کا جو سامنا ہے، شاید آپ اس وجہ سے ان بعض احکام کی تبلیغ ترک کر دیں جن کی تبلیغ کا اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا ہے اور انھیں ان پر عمل کرنا بوجھ لگتا ہے۔ ان احکام کی تبلیغ سے آپ کا سینہ اس لیے تنگ ہو جاتا ہے کہ وہ یہ نہ کہیں: اس رسول پر کوئی خزانہ کیوں نہیں اتارا گیا جو اسے کافی ہو یا اس کی تصدیق کے لیے کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا۔ آپ اس وجہ سے وحی کے کچھ حصے کو مت چھوڑیں کیونکہ آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو پہنچانے کا حکم دیا ہے، آپ اسے پہنچاتے رہیں اور جو نت نئے معجزات کا وہ آپ سے مطالبہ کرتے ہیں، ان کو پیش کرنا آپ کی ذمہ داری نہیں۔ ہر چیز کا ذمہ دار اللہ تعالیٰ ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
222
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
222
نسخ مصحف (612 صفحات)
223
آیت 11:12 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:12 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:12 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 222 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 222 · نسخ مصحف (612 صفحات): 223.

آیت 11:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 11:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:12: حروف کی تعداد 95، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,485 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:12 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play