مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:13 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1486، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 223 پر ہے۔

أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَىٰهُۖ قُلۡ فَأۡتُواْ بِعَشۡرِ سُوَرٖ مِّثۡلِهِۦ مُفۡتَرَيَٰتٖ وَٱدۡعُواْ مَنِ ٱسۡتَطَعۡتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس قرآن کو اسی نے گھڑا ہے۔ جواب دیجئے کہ پھر تم بھی اسی کی مثل دس سورتیں گھڑی ہوئی لے آؤ اور اللہ کے سوا جسے چاہو اپنے ساتھ بلا بھی لو اگر تم سچے ہو.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 امام ابن کثیر لکھتے ہیں کہ پہلے اللہ تعالٰی نے چلینج دیا کہ اگر تم اپنے اس دعوے میں سچے کہ یہ محمد (صلى الله عليه وسلم) کا بنایا ہوا قرآن ہے، تو اس کی نظیر پیش کر کے دکھا دو، اور تم جس کی چاہو، مدد حاصل کر لو، لیکن تم کبھی ایسا نہیں کر سکو گے۔ فرمایا «قُلْ لَّىِٕنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَالْجِنُّ عَلٰٓي اَنْ يَّاْتُوْا بِمِثْلِ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لَا يَاْتُوْنَ بِمِثْلِهٖ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيْرًا»(الاسراء:88) «اعلان کر دیجئے کہ اگر تمام انسان اور کل جنات مل کر اس قرآن کے مثل لانا چاہیں تو ان سب سے اس کے مثل لانا مشکل ہے، گو وہ آپس میں ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں»۔ اس کے بعد اللہ تعالٰی نے یہ چیلنج دیا کہ پورا قرآن بنا کر پیش نہیں کر سکتے تو دس سورتیں ہی بنا کر پیش کر دو۔ جیسا کہ اس مقام پر ہے۔ پھر تیسرے نمبر پر چیلنج دیا کہ چلو ایک سورت بنا کر پیش کرو جیسا کہ سورہ یونس کی آیت نمبر ۳۹ اور سورہ بقرہ کے آغاز میں فرمایا (تفسیر ابن کثیر، زیر بحث آیت سورہ یونس) اور اس بنا پر آخری چیلنچ یہ ہو سکتا ہے کہ اس جیسی ایک بات ہی بنا کر پیش کر دو۔ «فَلْيَاْتُوْا بِحَدِيْثٍ مِّثْلِهٖٓ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِيْنَ» (الطور:34) مگر ترتیب نزول سے چیلنج کی اس ترتیب کی تائید نہیں ہوتی۔ واللہ اعلم با الصواب۔

11:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:13 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:13

Al-Mukhtasar

13- بلکہ کیا مشرک کہتے ہیں کہ محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) نے خود قرآن گھڑا ہے اور یہ اللہ کی طرف سے وحی نہیں ہے؟ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! انھیں چیلنج کریں: اگر تمھارا یہ دعویٰ سچا ہے کہ قرآن خود ساختہ ہے تو تم اس قرآن جیسی دس سورتیں گھڑ کر لے آؤ۔ تم پر یہ بھی لازم نہیں کہ ان میں اس قرآن کی طرح سچائی ہو جسے تم گھڑا ہوا کہتے ہو اور اس کام کے لیے مددگار کے طور پر جسے بلاسکو، بلا لو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
223
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
223
نسخ مصحف (612 صفحات)
224
آیت 11:13 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:13 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:13 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 223 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 223 · نسخ مصحف (612 صفحات): 224.

آیت 11:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 11:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:13: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,486 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:13 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play