سورۃ ہود 11:44 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1517، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 226 پر ہے۔
وَقِيلَ يَٰٓأَرۡضُ ٱبۡلَعِي مَآءَكِ وَيَٰسَمَآءُ أَقۡلِعِي وَغِيضَ ٱلۡمَآءُ وَقُضِيَ ٱلۡأَمۡرُ وَٱسۡتَوَتۡ عَلَى ٱلۡجُودِيِّۖ وَقِيلَ بُعۡدٗا لِّلۡقَوۡمِ ٱلظَّٰلِمِينَ
فرما دیا گیا کہ اے زمین اپنے پانی کو نگل جا1 اور اے آسمان بس کر تھم جا، اسی وقت پانی سکھا دیا گیا اور کام پورا کر دیا گیا2 اور کشتی جودی نامی3 پہاڑ پر جا لگی اور فرما دیا گیا کہ ﻇالم لوگوں پر لعنت نازل ہو۔4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 نگلنا، کا استعمال جانور کے لئے ہوتا ہے کہ وہ اپنے منہ کی خوراک کو نگل جاتا ہے۔ یہاں پانی کے خشک ہونے کو نگل جانے سے تعبیر کرنے میں یہ حکمت معلوم ہوتی ہے کہ پانی بتدریخ خشک نہیں ہوا تھا بلکہ اللہ کے حکم سے زمین نے سارا پانی دفعتا اس طرح اپنے اندر نگل لیا جس طرح جانور لقمہ نگل جاتا ہے۔
- 2 یعنی تمام کافروں کو غرق آب کر دیا گیا۔
- 3 جودی، پہاڑ کا نام ہے جو بقول بعض موصل کے قریب ہے، حضرت نوح علیہ السام کی قوم بھی اسی کے قریب آباد تھی۔
- 4 بُعْدٌ، یہ ہلاکت اور لعنت الٰہی کے معنی میں ہے اور قرآن کریم بطور خاص غضب الٰہی کی مستحق بننے والی قوموں کے لئے اسے کئی جگہ استعمال کیا گیا ہے۔
11:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:44
Al-Mukhtasar
44- طوفان ختم ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ نے زمین سے کہا: اے زمین! اپنے اوپر موجود طوفان کا پانی جذب کر لے اور آسمان سے کہا: اے آسمان! رک جا اور بارش بند کر دے۔ پانی کم ہوگیا حتی کہ زمین خشک ہوگئی اور اللہ تعالیٰ نے کافروں کو ہلاک کر دیا۔ کشتی جُودی پہاڑ پر جا ٹھہری اور فرما دیا گیا: کفر کر کے اللہ کی حدیں پامال کرنے والوں کے لیے ہلاکت اور پھٹکار ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 226
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 226
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 227
آیت 11:44 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:44 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:44 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 226 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 226 · نسخ مصحف (612 صفحات): 227.
آیت 11:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 11:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:44: حروف کی تعداد 81، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,517 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:44 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔