سورۃ ہود 11:46 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 46 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1519، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 227 پر ہے۔
قَالَ يَٰنُوحُ إِنَّهُۥ لَيۡسَ مِنۡ أَهۡلِكَۖ إِنَّهُۥ عَمَلٌ غَيۡرُ صَٰلِحٖۖ فَلَا تَسۡـَٔلۡنِ مَا لَيۡسَ لَكَ بِهِۦ عِلۡمٌۖ إِنِّيٓ أَعِظُكَ أَن تَكُونَ مِنَ ٱلۡجَٰهِلِينَ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے نوح یقیناً وه تیرے گھرانے سے نہیں ہے1 ، اس کے کام بالکل ہی ناشائستہ ہیں2 تجھے ہرگز وه چیز نہ مانگنی چاہئے جس کا تجھے مطلقاً علم نہ ہو3 میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ تو جاہلوں میں سے اپنا شمار کرانے سے باز رہے۔4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 حضرت نوح (عليه السلام) نے قرابت نسبی کا لحاظ کرتے ہوئے اسے اپنا بیٹا قرار دیا۔ لیکن اللہ تعالٰی نے ایمان کی بنیاد پر قرابت دین کے اعتبار سے اس بات کی نفی فرمائی کہ وہ تیرے گھرانے سے ہے۔ اس لئے کہ ایک نبی کا اصل گھرانہ تو وہی ہے جو اس پر ایمان لائے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ اور اگر کوئی ایمان نہ لائے تو چاہے وہ نبی کا باپ ہو، بیٹا ہو یا بیوی، وہ نبی کے گھرانے کا فرد نہیں۔
- 2 یہ اللہ تعالٰی نے اس کی علت بیان فرما دی۔ اس سے معلوم ہوا کہ جس کے پاس ایمان اور عمل صالح نہیں ہوگا، اسے اللہ کے عذاب سے اللہ کا پیغمبر بھی بچانے پر قادر نہیں۔ آج کل لوگ پیروں، فقیروں اور سجادہ نشینوں سے وابستگی کو ہی نجات کے لیے کافی سمجھتے ہیں اور عمل صالح کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے حالانکہ جب عمل صالح کے بغیر نبی سے نسبی قرابت بھی کام نہیں آتی، تو یہ وابستگیاں کیا کام آ سکتی ہیں۔
- 3 اس سے معلوم ہوا کہ نبی عالم الغیب نہیں ہوتا، اس کو اتنا ہی علم ہوتا ہے جتنا وحی کے ذریعے سے اللہ تعالٰی اسے عطا فرما دیتا ہے۔ اگر حضرت نوح (عليه السلام) کو پہلے سے علم ہوتا کہ ان کی درخواست قبول نہیں ہوگی تو یقینا وہ اس سے پرہیز فرماتے۔
- 4 یہ اللہ تعالٰی کی طرف سے حضرت نوح (عليه السلام) کو نصیحت ہے، جس کا مقصد ان کو اس مقام بلند پر فائز کرنا ہے جو علمائے عالمین کے لئے اللہ کی بارگاہ میں ہے۔
11:46 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:46
Al-Mukhtasar
46- اللہ تعالیٰ نے نوح علیہ السلام سے کہا: اے نوح! جس بیٹے کی نجات کی تو نے مجھ سے درخواست کی ہے، وہ تیرے ان اہل میں شامل نہیں ہے جنھیں نجات دینے کا میں نے تجھ سے وعدہ کیا تھا، کیونکہ وہ کافر ہے۔ اے نوح! تیرا یہ سوال اور درخواست نامناسب عمل ہے اور تیرے شایانِ شان نہیں، لہٰذا مجھ سے ایسا سوال نہ کرنا جس کا تجھے علم نہیں۔ میں تجھے خبردار کرتا ہوں کہ تو جاہلوں میں سے ہو کہ مجھ سے وہ مانگے جو میرے علم اور حکمت کے خلاف ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 227
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 227
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 228
آیت 11:46 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:46 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:46 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 227 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 227 · نسخ مصحف (612 صفحات): 228.
آیت 11:46 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 11:46 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:46: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:46 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:46 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,519 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:46 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:46 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔