مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:56 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 56 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1529، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 228 پر ہے۔

إِنِّي تَوَكَّلۡتُ عَلَى ٱللَّهِ رَبِّي وَرَبِّكُمۚ مَّا مِن دَآبَّةٍ إِلَّا هُوَ ءَاخِذُۢ بِنَاصِيَتِهَآۚ إِنَّ رَبِّي عَلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ

میرا بھروسہ صرف اللہ تعالیٰ پر ہی ہے، جو میرا اور تم سب کا پروردگار ہے جتنے بھی پاؤں دھرنے والے ہیں سب کی پیشانی وہی تھامے ہوئے ہے1 ۔ یقیناً میرا رب بالکل صحیح راه پر ہے۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی جس ذات کے ہاتھ میں ہرچیز کا قبضہ و تصرف ہے، وہی ذات ہے جو میرا اور تمہارا رب ہے میرا توکل اسی پر ہے۔ مقصد ان الفاظ سے حضرت ہود (عليه السلام) کا یہ ہے کہ جن کو تم نے اللہ کا شریک ٹھہرا رکھا ہے ان پر بھی اللہ ہی کا قبضہ و تصرف ہے، اللہ تعالٰی ان کے ساتھ جو چاہے کر سکتا ہے، وہ کسی کا کچھ نہیں کر سکتے۔
  2. 2 یعنی وہ جو توحید کی دعوت دے رہا ہے یقیناً یہ دعوت ہی صراط مستقیم ہے اس پر چل کر نجات اور کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہو اور اس صراط مستقیم سے اعراض انحراف تباہی و بربادی کا باعث ہے۔

11:56 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:56 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:56

Al-Mukhtasar

56- بلاشبہ میں نے اکیلے اللہ پر بھروسا کیا ہے اور اپنے معاملے میں اسی پر میرا اعتماد ہے۔ وہ میرا رب ہے اور تمھارا بھی رب ہے۔ روئے زمین پر چلنے والی ہر چیز اس کے ماتحت اور اس کی سلطنت و حکومت کے زیر تسلط ہے۔ وہ اس میں جیسے چاہے، تبدیلی کرے۔ بلاشبہ میرا رب حق و عدل پر ہے، لہٰذا وہ تمھیں کبھی مجھ پر غالب نہیں کرے گا کیونکہ میں حق پر ہوں اور تم باطل پر۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
228
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
228
نسخ مصحف (612 صفحات)
229
آیت 11:56 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:56 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:56 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 228 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 228 · نسخ مصحف (612 صفحات): 229.

آیت 11:56 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 11:56 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:56: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:56 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:56 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,529 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:56 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:56 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play