مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:57 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 57 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1530، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 228 پر ہے۔

فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَقَدۡ أَبۡلَغۡتُكُم مَّآ أُرۡسِلۡتُ بِهِۦٓ إِلَيۡكُمۡۚ وَيَسۡتَخۡلِفُ رَبِّي قَوۡمًا غَيۡرَكُمۡ وَلَا تَضُرُّونَهُۥ شَيۡـًٔاۚ إِنَّ رَبِّي عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٍ حَفِيظٞ

پس اگر تم روگردانی کرو تو کرو میں تو تمہیں وه پیغام پہنچا چکا جو دے کر مجھے تمہاری طرف بھیجا گیا 1 تھا۔ میرا رب تمہارے قائم مقام اور لوگوں کو کر دے گا اور تم اس کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکو گے2، یقیناً میرا پروردگار ہر چیز پر نگہبان ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی اس کے بعد میری ذمہ داری ختم اور تم پر حجت تمام ہوگی۔
  2. 2 یعنی تمہیں تباہ کر کے تمہاری زمینوں اور املاک کا وہ دوسروں کو مالک بنا دے، تو وہ ایسا کرنے پر قادر ہے اور تم اس کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے بلکہ وہ اپنی مشیت و حکمت کے مطابق ایسا کرتا رہتا ہے۔
  3. 3 یقیناً وہ مجھے تمہارے مکرو فریب اور سازشوں سے بھی محفوظ رکھے گا اور شیطانی چالوں سے بھی بچائے گا، علاوہ ازیں ہر نیک بد کو ان کے اعمال کے مطابق اچھی اور بری جزا دے گا۔

11:57 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:57 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:57

Al-Mukhtasar

57- اگر تم میرے لائے ہوئے دین سے منہ موڑو اور پیٹھ پھیر لو تو مجھے کوئی پروا نہیں، میری ذمہ داری صرف تمھیں پیغام پہنچانا ہے اور میں نے وہ سب کچھ تمھیں پہنچا دیا ہے جو میرے رب نے مجھے دے کر بھیجا اور پہنچانے کا حکم دیا۔ یقیناً تم پر حجت قائم ہوچکی اور ضرور میرا رب تمھیں ہلاک کرے گا اور تمھاری جگہ اور لوگوں کو تمھارا جانشین بنائے گا۔ تم حق کو جھٹلا کر اور اس سے منہ موڑ کر اللہ تعالیٰ کا چھوٹا یا بڑا کوئی نقصان نہیں کر سکتے کیونکہ وہ اپنے بندوں سے بے پروا ہے۔ بلاشبہ میرا رب ہر چیز پر نگہبان ہے اور وہی مجھے تمھارے مکرو فریب اور سازشوں سے محفوظ رکھے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
228
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
228
نسخ مصحف (612 صفحات)
229
آیت 11:57 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:57 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:57 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 228 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 228 · نسخ مصحف (612 صفحات): 229.

آیت 11:57 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 11:57 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:57: حروف کی تعداد 81، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:57 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:57 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,530 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:57 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:57 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play