مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:84 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 84 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1557، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 231 پر ہے۔

۞ وَإِلَىٰ مَدۡيَنَ أَخَاهُمۡ شُعَيۡبٗاۚ قَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥۖ وَلَا تَنقُصُواْ ٱلۡمِكۡيَالَ وَٱلۡمِيزَانَۖ إِنِّيٓ أَرَىٰكُم بِخَيۡرٖ وَإِنِّيٓ أَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٖ مُّحِيطٖ

اور ہم نے مدین والوں1 کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا، اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اور تم ناپ تول میں بھی کمی نہ کرو2 میں تو تمہیں آسوده حال دیکھ رہا ہوں3 اور مجھے تم پر گھیرنے والے دن کے عذاب کا خوف (بھی) ہے.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 مدین کی تحقیق کے لئے دیکھئے سورۃ الاعراف، آیت 85 کا حاشیہ۔
  2. 2 توحید کی دعوت دینے کے بعد اس قوم میں جو نمایاں اخلاقی خرابی۔ ناپ تول میں کمی کی تھی اس سے انہیں منع فرمایا۔ ان کا معمول بن چکا تھا جب ان کے پاس فروخت کندہ (بائع) اپنی چیز لے کر آتا تو اس سے ناپ اور تول میں زائد چیز لیتے اور جب خریدار (مشتری) کو کوئی چیز فروخت کرتے تو ناپ میں بھی کمی کر کے دیتے اور تول میں ڈنڈی مار لیتے۔
  3. 3 یہ اس منع کرنے کی علت ہے کہ جب اللہ تعالٰی تم پر اپنا فضل کر رہا ہے اور اس نے تمہیں آسودگی اور مال و دولت سے نوازا ہے تو پھر تم یہ قبیح حرکت کیوں کرتے ہو۔
  4. 4 یہ دوسری علت ہے کہ اگر تم اپنی اس حرکت سے باز نہ آئے تو پھر اندیشہ ہے کہ قیامت والے دن کے عذاب سے تم نہ بچ سکو۔ گھیرنے والے دن سے مراد قیامت کا دن ہے کہا اس دن کوئی گناہ گار مواخذہ الہی سے بچ سکے گا نہ بھاگ کر کہیں چھپ سکے گا۔

11:84 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:84 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:84

Al-Mukhtasar

84- ہم نے مدین والوں کی طرف ان کے بھائی شعیب علیہ السلام کو بھیجا۔ انھوں نے کہا: اے میری قوم! اکیلے اللہ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں جو عبادت کا حقدار ہو۔ جب تم لوگوں کو ناپ تول کر دو تو ناپ اور تول میں کمی نہ کرو۔ میں دیکھتا ہوں کہ تم رزق اور نعمتوں کے معاملے میں خوش حال ہو، لہٰذا اللہ کی نافرمانی کر کے اس نعمت سے محروم نہ ہو جانا۔ بلاشبہ میں تم پر گھیرنے والے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں جو تم سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور تم بھاگنے اور سر چھپانے کی جگہ بھی نہ پاؤ گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
231
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
231
نسخ مصحف (612 صفحات)
232
آیت 11:84 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:84 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:84 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 231 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 231 · نسخ مصحف (612 صفحات): 232.

آیت 11:84 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 11:84 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:84: حروف کی تعداد 109، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:84 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:84 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,557 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:84 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:84 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play