مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:88 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 88 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1561، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 231 پر ہے۔

قَالَ يَٰقَوۡمِ أَرَءَيۡتُمۡ إِن كُنتُ عَلَىٰ بَيِّنَةٖ مِّن رَّبِّي وَرَزَقَنِي مِنۡهُ رِزۡقًا حَسَنٗاۚ وَمَآ أُرِيدُ أَنۡ أُخَالِفَكُمۡ إِلَىٰ مَآ أَنۡهَىٰكُمۡ عَنۡهُۚ إِنۡ أُرِيدُ إِلَّا ٱلۡإِصۡلَٰحَ مَا ٱسۡتَطَعۡتُۚ وَمَا تَوۡفِيقِيٓ إِلَّا بِٱللَّهِۚ عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُ وَإِلَيۡهِ أُنِيبُ

کہا اے میری قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل لئے ہوئے ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے بہترین روزی دے رکھی ہے1 ، میرا یہ اراده بالکل نہیں کہ تمہارا خلاف کر کے خود اس چیز کی طرف جھک جاؤں جس سے تمہیں روک رہا ہوں2، میرا اراده تو اپنی طاقت بھر اصلاح کرنے کا ہی ہے۔ میری توفیق اللہ ہی کی مدد سے ہے3، اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 رزق حسن کا دوسرا مفہوم نبوت بھی بیان کیا گیا ہے۔ (ابن کثیر)
  2. 2 یعنی جس کام سے میں تجھے روکوں، تم سے خلاف ہو کر وہ میں خود کروں، ایسا نہیں ہو سکتا۔
  3. 3 میں تمہیں جس کام کے کرنے یا جس سے روکنے کا حکم دیتا ہوں، اس سے مقصد اپنی مقدور بھر، تمہاری اصلاح ہی ہے۔
  4. 4 یعنی حق تک پہنچنے کا جو میرا ارادہ ہے، وہ اللہ کی توفیق سے ہی ممکن ہے، اس لئے تمام معاملات میں میرا بھروسہ اسی پر ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں۔

11:88 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:88 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:88

Al-Mukhtasar

88- شعیب علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! دیکھو اگر میں اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل لیے ہوئے ہوں، اس نے مجھے سوجھ بوجھ بھی دے رکھی ہو، اپنی جانب سے رزق حلال بھی عطا کر رکھا ہو اور نبوت بھی اسی کی عطا کردہ ہو تو تمھارا کیا ہوگا؟! میں نہیں چاہتا کہ جس چیز سے بھی تمھیں روکتا ہوں، خود اس کو کر کے تمھاری مخالفت کروں۔ میں اپنی ہمت کے مطابق تمھیں تمھارے رب کی توحید اور اس کی اطاعت کی دعوت دے کر صرف تمھاری اصلاح چاہتا ہوں۔ اور اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مجھے توفیق کا ملنا محض اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی کی مدد سے ممکن ہے۔ میں نے اپنے تمام امور میں اسی اکیلے پر بھروسا کیا ہے اور اسی کی طرف مجھے لوٹنا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
35
مدینہ مصحف (604 صفحات)
231
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
231
نسخ مصحف (612 صفحات)
232
آیت 11:88 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:88 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:88 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 231 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 231 · نسخ مصحف (612 صفحات): 232.

آیت 11:88 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 35.

آیت 11:88 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:88: حروف کی تعداد 135، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:88 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:88 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,561 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:88 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:88 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play