مواد پر جائیں

سورۃ ابراہیم 14:21 إبراهيم

یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1771، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 258 پر ہے۔

وَبَرَزُواْ لِلَّهِ جَمِيعٗا فَقَالَ ٱلضُّعَفَٰٓؤُاْ لِلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُوٓاْ إِنَّا كُنَّا لَكُمۡ تَبَعٗا فَهَلۡ أَنتُم مُّغۡنُونَ عَنَّا مِنۡ عَذَابِ ٱللَّهِ مِن شَيۡءٖۚ قَالُواْ لَوۡ هَدَىٰنَا ٱللَّهُ لَهَدَيۡنَٰكُمۡۖ سَوَآءٌ عَلَيۡنَآ أَجَزِعۡنَآ أَمۡ صَبَرۡنَا مَا لَنَا مِن مَّحِيصٖ

سب کے سب اللہ کے سامنے روبرو کھڑے ہوں گے1 ۔ اس وقت کمزور لوگ بڑائی والوں سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے تابعدار تھے، تو کیا تم اللہ کے عذابوں میں سے کچھ عذاب ہم سے دور کرسکنے والے ہو؟ وه جواب دیں گے کہ اگر اللہ ہمیں ہدایت دیتا تو ہم بھی ضرور تمہاری رہنمائی کرتے، اب تو ہم پر بے قراری کرنا اور صبر کرنا دونوں ہی برابر ہے ہمارے لیے کوئی چھٹکارا نہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی سب میدان محشر میں اللہ کے ربرو ہوں گے، کوئی کہیں چھپ نہ سکے گا۔
  2. 2 بعض کہتے ہیں کہ جہنمی آپس میں کہیں گے کہ جنتیوں کو جنت اس لئے ملی کہ وہ اللہ کے سامنے روتے اور گڑگڑاتے تھے، آؤ ہم بھی اللہ کی بارگاہ میں آہو زاری کریں چنانچہ وہ روئیں گے اور خوب آہو زاری کریں گے۔ لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پھر کہیں گے کہ جنتیوں کو جنت ان کے صبر کرنے کی وجہ سے ملی، چلو ہم بھی صبر کرتے ہیں، وہ صبر کا بھرپور مظاہرہ کریں گے، لیکن اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پس اس وقت کہیں گے ہم صبر کریں یا جزع و فزع، اب چھٹکارے کی کوئی صورت نہیں۔ یہ ان کی باہمی گفتگو جہنم کے اندر ہوگی۔ قرآن کریم میں اس کو اور بھی کئی جگہ بیان کیا گیا ہے مثلاً سورہ مؤمن (48-47) سورہ اعراف (39-38) سورہ الاحزاب (68-66) اس کے علاوہ آپس میں جھگڑیں گے بھی اور ایک دوسرے پر گمراہ کرنے کا الزام دھریں گے۔ امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ جھگڑا میدان محشر میں ہوگا۔ اس کی مزید تفصیل اللہ تعالٰی نے سورہ سبا (31 ۔ 33) میں بیان فرمائی ہے۔

14:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ابراہیم
0/52
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ابراہیم 14:21 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 14:21

Al-Mukhtasar

21- مقرر دن میں تمام مخلوقات قبروں سے اللہ تعالیٰ کی طرف نکلیں گی تو کمزور پیروکار اپنے رئیس سرداروں سے کہیں گے: اے سردارو! ہم تو تمھارے پیروکار تھے۔ ہم تمھارے حکم پر چلتے تھے اور تمھارے منع کرنے پر رک جاتے تھے۔ کیا تم ہم سے اللہ کا کچھ عذاب ٹال سکتے ہو؟ رئیس سردار کہیں گے: اگر اللہ نے ہمیں ہدایت دی ہوتی تو ہم ضرور اس کی طرف تمھاری رہنمائی کرتے اور ہم سب عذاب سے نجات پا جاتے، لیکن ہم گمراہ تھے اور ہم نے تمھیں بھی گمراہ کیا۔ اب ہمارے اور تمھارے لیے یہ بات برابر ہے کہ ہم عذاب برداشت کرنے میں کمزوری دکھائیں اور گریہ وزاری کریں یا صبر سے برداشت کریں۔ ہمارے لیے عذاب سے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
34
مدینہ مصحف (604 صفحات)
258
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
258
نسخ مصحف (612 صفحات)
259
آیت 14:21 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.

آیت 14:21 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 14:21 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 258 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 258 · نسخ مصحف (612 صفحات): 259.

آیت 14:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 34.

آیت 14:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 14:21: حروف کی تعداد 137، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 14:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 14:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,771 ہے۔

سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔

سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ابراہیم مکی ہے۔

کیا آیت 14:21 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 14:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play