سورۃ ابراہیم 14:42 إبراهيم
یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 42 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1792، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 260 پر ہے۔
وَلَا تَحۡسَبَنَّ ٱللَّهَ غَٰفِلًا عَمَّا يَعۡمَلُ ٱلظَّٰلِمُونَۚ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمۡ لِيَوۡمٖ تَشۡخَصُ فِيهِ ٱلۡأَبۡصَٰرُ
ناانصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھ وه تو انہیں اس دن تک مہلت دیے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی ره جائیں گی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی قیامت کی ہولناکیوں کی وجہ سے۔ اگر دنیا میں اگر اللہ نے کسی کو زیادہ مہلت دے دی اور اس کے مرنے تک اس کا مواخذہ نہیں کیا تو قیامت کے دن تو وہ مواخذہ الٰہی سے نہیں بچ سکے گا، جو کافروں کے لئے اتنا ہولناک دن ہوگا کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔
14:42 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 14:42
Al-Mukhtasar
42- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ یہ گمان نہ کریں کہ اللہ جب ظالموں کے عذاب میں تاخیر کرتا ہے تو وہ ان ظالموں کے جھٹلانے اور اللہ تعالیٰ کی راہ سے روکنے وغیرہ سے غافل ہے بلکہ اسے اس کا خوب علم ہے۔ اس سے ان کی کوئی چیز چھپی نہیں۔ وہ ان کا عذاب صرف قیامت تک ٹالتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جس کی دہشت کا مشاہدہ کر کے آنکھیں خوف سے پتھرا جائیں گی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 260
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 260
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 261
آیت 14:42 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.
آیت 14:42 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 14:42 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 260 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 260 · نسخ مصحف (612 صفحات): 261.
آیت 14:42 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 14:42 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 14:42: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 14:42 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 14:42 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,792 ہے۔
سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔
سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ابراہیم مکی ہے۔
کیا آیت 14:42 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 14:42 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔