سورۃ ابراہیم 14:43 إبراهيم
یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 43 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1793، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 261 پر ہے۔
مُهۡطِعِينَ مُقۡنِعِي رُءُوسِهِمۡ لَا يَرۡتَدُّ إِلَيۡهِمۡ طَرۡفُهُمۡۖ وَأَفۡـِٔدَتُهُمۡ هَوَآءٞ
وه اپنے سر اوپر اٹھائے دوڑ بھاگ کر رہے ہوں گے1 ، خود اپنی طرف بھی ان کی نگاہیں نہ لوٹیں گی اور ان کے دل خالی اور اڑے ہوئے ہوں گے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 مُهْطِعِينَ، تیزی سے دوڑ رہے ہونگے۔ دوسرے مقام پر فرمایا، مھطعین الی الداع۔ القمر بلانے والے کی طرف دوڑیں گے اور حیرت سے ان کے سر اٹھے ہوئے ہونگے۔
- 2 جو ہولناکیاں وہ دیکھیں گے اور جو فکر اور خوف اپنے بارے میں انہیں ہوگا، ان کے پیش نظر ان کی آنکھیں ایک لمحہ کے لئے بھی پست نہیں ہونگی اور کثرت خوف سے ان کے دل گرے ہوئے اور خالی ہونگے۔
14:43 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 14:43
Al-Mukhtasar
43- جب لوگ قبروں سے اٹھیں گے اور داعی، یعنی بلانے والے کی طرف دوڑیں گے تو انھوں نے اپنے سر اوپر اٹھائے ہوں گے اور ڈر کے مارے اپنی نظریں آسمان کی طرف لگا رکھی ہوں گی۔ ان کی نظریں واپس ان کی طرف نہیں آئیں گی بلکہ جو مشاہدہ وہ کریں گے، اس کی دہشت سے وہ پتھرا جائیں گی اور ان کے دل اس خوفناک منظر کی وجہ سے خالی ہوں گے اور ان سے عقل و فہم جاتا رہے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 261
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 260
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 261
آیت 14:43 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.
آیت 14:43 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 14:43 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 261 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 260 · نسخ مصحف (612 صفحات): 261.
آیت 14:43 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 14:43 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 14:43: حروف کی تعداد 45، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 14:43 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 14:43 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,793 ہے۔
سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔
سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ابراہیم مکی ہے۔
کیا آیت 14:43 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 14:43 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔