مواد پر جائیں

الکافرون الكافرون · Abdullah Basfar

Abdullah Basfar کی آواز میں آیات: 6 حفص عن عاصم مرتل

ترجمہ: Muhammad Junagarhi

سورت پڑھیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡكَٰفِرُونَ

    آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو!1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 الْكَافِرُونَ میں الف لام جنس کے لئے ہے۔ لیکن یہاں بطور خاص صرف ان کافروں سے خطاب ہے جن کی بابت اللہ کو علم تھا کہ ان کا خاتمہ کفر وشرک پر ہوگا۔ کیوں کہ اس سورت کے نزول کے بعد کئی مشرک مسلمان ہوئے اور انہوں نے اللہ کی عبادت کی۔ ( فتح القدیر ) ۔
  2. لَآ أَعۡبُدُ مَا تَعۡبُدُونَ

    نہ میں عبادت کرتا ہوں اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو.

  3. وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ

    نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں.

  4. وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٞ مَّا عَبَدتُّمۡ

    اور نہ میں عبادت کروں گا جس کی تم عبادت کرتے ہو.

  5. وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ

    اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 بعض نے پہلی آیت کو حال کے اوردوسری کو استقبال کے مفہوم میں لیا ہے، لیکن امام شوکانی نے کہا ہے کہ ان تکلفات کی ضرورت نہیں ہے۔ تاکید کے لئے تکرار، عربی زبان کا عام اسلوب ہے، جسے قرآن کریم میں کئی جگہ اختیار کیا گیا ہے۔ جیسے سورۂ رحمٰن، سورۂ مرسلات میں ہے۔ اسی طرح یہاں بھی تاکید کے لئے یہ جملہ دہرایا گیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ یہ کبھی ممکن نہیں کہ میں توحید کا راستہ چھوڑ کر شرک کا راستہ اختیار کر لوں، جیسا کہ تم چاہتے ہو۔ اور اگر اللہ نے تمہاری قسمت میں ہدایت نہیں لکھی ہے، تو تم بھی اس توحید اور عبادت الٰہی سے محروم ہی رہو گے۔ یہ بات اس وقت فرمائی گئی، جب کفار نے یہ تجویز پیش کی کہ ایک سال ہم آپ (صلى الله عليه وسلم) کے معبود کی اور ایک سال آپ (صلى الله عليه وسلم) ہمارے معبودوں کی عبادت کریں۔
  6. لَكُمۡ دِينُكُمۡ وَلِيَ دِينِ

    تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی اگر تم اپنے دین پر راضی ہو اور اسے چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہو، تو میں اپنے دین پر راضی ہوں، میں اسے کیوں چھوڑ وں؟ «لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ» (القصص:55) ۔
0/6
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
عبدالله بصفر الکافرون 109:1 0:00 0:00

Abdullah Basfar کی مزید سورتیں

دوسرے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play