سورۃ لقمان 31:13
یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3482، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 412 پر ہے۔
وَإِذۡ قَالَ لُقۡمَٰنُ لِٱبۡنِهِۦ وَهُوَ يَعِظُهُۥ يَٰبُنَيَّ لَا تُشۡرِكۡ بِٱللَّهِۖ إِنَّ ٱلشِّرۡكَ لَظُلۡمٌ عَظِيمٞ
اور جب کہ لقمان نے وعﻆ کہتے ہوئے اپنے لڑکے سے فرمایا کہ میرے پیارے بچے! اللہ کے ساتھ شریک نہ کرنا1 بیشک شرک بڑا بھاری ﻇلم ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اللہ تعالیٰ نے حضرت لقمان کی سب سے پہلی وصیت یہ نقل فرمائی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو شرک سے منع فرمایا، جس سے یہ واضح ہوا کہ والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد کو شرک سے بچانے کی سب سے زیادہ کوشش کریں۔
- 2 یہ بعض کے نزدیک حضرت لقمان ہی کا قول ہے اور بعض نے اسے اللہ کا قول قرار دیا ہے اور اس کی تائید میں وہ حدیث پیش کی ہے جو «الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ» کے نزول کے تعلق سے وارد ہے جس میں آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا تھا کہ یہاں ظلم سے مراد عظیم ہے اور آیت «إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ» کا حوالہ دیا۔ (صحیح بخاری نمبر 4776) مگر درحقیقت اس سے اللہ کا قول ہونے کی نہ تائید ہوتی ہے نہ تردید۔
31:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 31:13
Al-Mukhtasar
13-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ذکر کیجیے جب لقمان نے اپنے بیٹے کو خیر کا شوق دلاتے اور برائی سے ڈراتے ہوئے کہا: میرے پیارے بیٹے! اللہ کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرنا۔ بلاشبہ اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کی عبادت خود اپنے آپ پر بہت بڑا ظلم ہے کیونکہ یہ سب سے بڑے گناہ کا ارتکاب ہے جو ہمیشہ کے لیے دوزخی بنا دیتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 412
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 412
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 413
آیت 31:13 کس سورت میں ہے؟
سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.
آیت 31:13 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 31:13 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 412 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 412 · نسخ مصحف (612 صفحات): 413.
آیت 31:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 31:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 31:13: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 31:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 31:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,482 ہے۔
سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔
سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ لقمان مکی ہے۔
کیا آیت 31:13 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 31:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔