مواد پر جائیں

سورۃ لقمان 31:14

یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3483، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 412 پر ہے۔

وَوَصَّيۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ بِوَٰلِدَيۡهِ حَمَلَتۡهُ أُمُّهُۥ وَهۡنًا عَلَىٰ وَهۡنٖ وَفِصَٰلُهُۥ فِي عَامَيۡنِ أَنِ ٱشۡكُرۡ لِي وَلِوَٰلِدَيۡكَ إِلَيَّ ٱلۡمَصِيرُ

ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے متعلق نصیحت کی1 ہے، اس کی ماں نے دکھ پر دکھ اٹھا کر2 اسے حمل میں رکھا اور اس کی دودھ چھڑائی دو برس میں ہے3 کہ تو میری اور اپنے ماں باپ کی شکر گزاری کر، (تم سب کو) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 توحید وعبادت الٰہی کے ساتھ ہی والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید سےاس نصیحت کی اہمیت واضح ہے۔
  2. 2 اس کا مطلب ہے کہ رحم مادر میں بچہ جس حساب سے بڑھتا جاتا ہے، ماں پر بوجھ بڑھتا جاتا ہے جس سے عورت کمزور سے کمزور تر ہوتی چلی جاتی ہے۔ ماں کی اس مشقت کے ذکر سے اس طرف بھی اشارہ نکلتا ہے کہ والدین کے ساتھ احسان کرتے وقت ماں کو مقدم رکھا جائے، جیسا کہ حدیث میں بھی ہے۔
  3. 3 اس سے معلوم ہوا کہ مدت رضاعت دو سال ہے، اس سے زیادہ نہیں۔

31:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ لقمان
0/34
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي لقمان 31:14 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 31:14

Al-Mukhtasar

14-ہم نے انسان کو تاکید کی کہ وہ ایسے کاموں میں والدین کی اطاعت اور ان سے حسنِ سلوک کرے جن میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہ ہو۔ اس کی ماں نے دکھ پر دکھ برداشت کرکے اسے اپنے پیٹ میں اٹھائے رکھا اور اس کی دودھ چھڑائی دو برس میں ہے۔ ہم نے اس سے کہا: اللہ نے تجھ پر جو انعام کیے ہیں، ان پر اللہ کا شکر ادا کرو، پھر تمھارے والدین نے تمھاری تربیت اور پرورش کی جو ذمہ داری نبھائی ہے، اس پر ان کی شکر گزاری کرو۔ مجھ اکیلے ہی کی طرف سب كا لوٹنا ہے تو میں ہر ایک کو وہ جزا دوں گا جس کا وہ مستحق ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
412
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
412
نسخ مصحف (612 صفحات)
413
آیت 31:14 کس سورت میں ہے؟

سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.

آیت 31:14 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 31:14 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 412 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 412 · نسخ مصحف (612 صفحات): 413.

آیت 31:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 31:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 31:14: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 31:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 31:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,483 ہے۔

سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔

سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ لقمان مکی ہے۔

کیا آیت 31:14 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 31:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play