سورۃ لقمان 31:12
یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3481، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 412 پر ہے۔
وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا لُقۡمَٰنَ ٱلۡحِكۡمَةَ أَنِ ٱشۡكُرۡ لِلَّهِۚ وَمَن يَشۡكُرۡ فَإِنَّمَا يَشۡكُرُ لِنَفۡسِهِۦۖ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٞ
اور ہم نے یقیناً لقمان کو حکمت دی1 تھی کہ تو اللہ تعالیٰ کا شکر کر2 ہر شکر کرنے واﻻ اپنے ہی نفع کے لئے شکر کرتا ہے جو بھی ناشکری کرے وه جان لے کہ اللہ تعالیٰ بے نیاز اور تعریفوں واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 حضرت لقمان، اللہ کے نیک بندے تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے حکمت یعنی عقل وفہم اور دینی بصیرت میں ممتاز مقام عطا فرمایا تھا۔ ان سے کسی نےپوچھا تمہیں یہ فہم وشعور کس طرح حاصل ہوا؟ انہوں نے فرمایا، راست بازی، امانت کے اختیار کرنے اور بے فائدہ باتوں سے اجتناب اور خاموشی کی وجہ سے۔ ان کا حکمت ودانش پر مبنی ایک واقعہ یہ بھی مشہور ہے کہ یہ غلام تھے، ان کے آقا نے کہا کہ بکری ذبح کرکے اس کے سب سے بہترین دو حصے لاؤ، چنانچہ وہ زبان اور دل نکال کر لے گئے۔ ایک دوسرے موقعے پر آقا نے ان سے کہا کہ بکری ذبح کرکے اس کے سب سے بدترین حصے لاؤ۔ وہ پھر وہی زبان اور دل لے کر چلے گئے۔ پوچھنے پر انہوں نے بتلایا کہ زبان اور دل، اگر صحیح ہوں تو یہ سب سے بہتر ہیں اور اگر یہ بگڑ جائیں تو ان سے بدتر کوئی چیز نہیں۔ (ابن کثیر)۔
- 2 شکر کا مطلب ہے، اللہ کی نعمتوں پر اس کی حمد وثنا اور اس کے احکام کی فرماں برداری۔
31:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 31:12
Al-Mukhtasar
12-یقیناً ہم نے لقمان کو دین میں سمجھ بوجھ عطا کی اور معاملات کا صحیح اوردرست فیصلہ کرنے کی توفیق دی۔ ہم نے اس سے کہا: اے لقمان! تیرے رب نے تجھے اپنی اطاعت کی توفیق دے کر تجھ پر جو انعام کیا ہے، اس پر اپنے رب کا شکر ادا کر اور جو اپنے رب کا شکر ادا کرے گا، اس کی شکر گزاری کا فائدہ اسی کو ہوگا۔ اللہ تو اس کی شکر گزاری سے بے نیاز ہے۔ اور جس نے اپنے اوپر ہونے والی اللہ کی نعمت کا انکار کیا اور اس پاک ذات کی ناشکری کی تو اس کے کفر اور ناشکری کا وبال خود اسی پر پڑے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کا کچھ نہیں بگاڑے گا کیونکہ وہ اپنی تمام مخلوق سے بے نیاز، ہر حال میں قابلِ تعریف ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 412
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 412
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 413
آیت 31:12 کس سورت میں ہے؟
سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.
آیت 31:12 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 31:12 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 412 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 412 · نسخ مصحف (612 صفحات): 413.
آیت 31:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 31:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 31:12: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 31:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 31:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,481 ہے۔
سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔
سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ لقمان مکی ہے۔
کیا آیت 31:12 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 31:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔