مواد پر جائیں

سورۃ مریم 19:49 مريم

یہ سورۃ مریم کی 98 آیات میں سے آیت 49 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2299، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 308 پر ہے۔

فَلَمَّا ٱعۡتَزَلَهُمۡ وَمَا يَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَهَبۡنَا لَهُۥٓ إِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَۖ وَكُلّٗا جَعَلۡنَا نَبِيّٗا

جب ابراہیم (علیہ السلام) ان سب کو اور اللہ کے سوا ان کے سب معبودوں کو چھوڑ چکے تو ہم نے انہیں اسحاق ویعقوب (علیہما السلام) عطا فرمائے1 ، اور دونوں کو نبی بنا دیا.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حضرت یعقوب علیہ السلام، حضرت اسحاق (عليه السلام) کے بیٹے یعنی حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے پوتے تھے۔ اللہ تعالٰی نے ان کا ذکر بھی بیٹے کے ساتھ اور بیٹے ہی کی طرح کیا۔ مطلب یہ ہے کہ جب ابراہیم (عليه السلام) توحید الٰہی کی خاطر باپ کو، گھر کو اور اپنے پیارے وطن کو چھوڑ کر بیت المقدس کی طرف ہجرت کر گئے، تو ہم نے انہیں اسحاق ویعقوب علیہما السلام سے نوازا تاکہ ان کی انس ومحبت، باپ کی جدائی کا صدمہ بھلا دے۔

19:49 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ مریم
0/98
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي مریم 19:49 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 19:49

Al-Mukhtasar

49- پھر جب وہ انھیں اور ان کے معبودوں کو چھوڑ کر چلے گئے جن کی وہ اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے تو ہم نے انھیں خاندان کو چھوڑنے کا بدلہ یہ دیا کہ انھیں اسحاق بیٹا عطا کیا اور پھر پوتا یعقوب بھی دیا اور ہم نے ان دونوں میں سے ہر ایک کو نبی بنایا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
16
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
308
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
308
نسخ مصحف (612 صفحات)
309
آیت 19:49 کس سورت میں ہے؟

سورۃ مریم (مريم). 114 میں سے سورت نمبر 19 · آیات کی تعداد: 98.

آیت 19:49 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 16.

آیت 19:49 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 308 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 308 · نسخ مصحف (612 صفحات): 309.

آیت 19:49 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 19:49 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 19:49: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 19:49 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 19:49 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,299 ہے۔

سورۃ مریم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ مریم: آیات کی تعداد 98۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 19 پر ہے۔

سورۃ مریم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ مریم مکی ہے۔

کیا آیت 19:49 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 19:49 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ مریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 98 آیات اور 961 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play