مواد پر جائیں

سورۃ محمد 47:12

یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4557، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 508 پر ہے۔

إِنَّ ٱللَّهَ يُدۡخِلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُۖ وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يَتَمَتَّعُونَ وَيَأۡكُلُونَ كَمَا تَأۡكُلُ ٱلۡأَنۡعَٰمُ وَٱلنَّارُ مَثۡوٗى لَّهُمۡ

جو لوگ ایمان ﻻئے اور انہوں نے نیک اعمال کیے انہیں اللہ تعالیٰ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور جو لوگ کافر ہوئے وه (دنیا ہی کا) فائده اٹھا رہے ہیں اور مثل چوپایوں کے کھا رہے ہیں1 ، ان کا (اصل) ٹھکانہ جہنم ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جس طرح جانوروں کو پیٹ اور جنس کے تقاضے پورے کرنےکے علاوہ کوئی کام نہیں ہوتا۔ یہی حال کافروں کا ہے، ان کا مقصد زندگی بھی کھانے پینے کےعلاوہ کچھ نہیں، آخرت سے وہ بالکل غافل ہیں۔ اس سے ضمناً کھڑےکھڑے کھانے کی ممانعت کا بھی اثبات ہوتا ہے، جس کا آج کل دعوتوں میں عام رواج ہے کیوں کہ اس میں بھی جانوروں سے مشابہت ہے جسے کافروں کا شیوہ بتلایا گیا ہے۔ احادیث میں کھڑے کھڑے پانی پینے سے نہایت سختی سے منع کیا گیا ہے، جس سے کھڑے کھڑے کھانے کی ممانعت بطریق اولیٰ ثابت ہوتی ہے۔ اس لئے جانوروں کی طرح کھڑے ہو کر کھانے سے اجتناب کرنا نہایت ضروری ہے۔ دیکھئے زاد المعاد۔

47:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ محمد
0/38
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي محمد 47:12 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 47:12

Al-Mukhtasar

12- جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے، یقیناً اللہ تعالیٰ انھیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے محلات اور درختوں کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں اور جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم ) کا انکار کیا، وہ اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کرکے دنیا ہی میں فائدہ اٹھا رہے ہیں اور وہ ایسے کھاتے ہیں جیسے جانور کھاتے ہیں۔ انھیں بس اپنے پیٹوں اور شرمگاہوں ہی کی فکر ہوتی ہے۔ آگ ہی قیامت کے دن ان کا ٹھکانا ہوگی جس میں وہ جا پڑیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
508
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
508
نسخ مصحف (612 صفحات)
509
آیت 47:12 کس سورت میں ہے؟

سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.

آیت 47:12 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 47:12 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 508 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 508 · نسخ مصحف (612 صفحات): 509.

آیت 47:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 47:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 47:12: حروف کی تعداد 104، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 47:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 47:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,557 ہے۔

سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔

سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ محمد مدنی ہے۔

کیا آیت 47:12 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 47:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play