مواد پر جائیں

سورۃ محمد 47:37

یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4582، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 510 پر ہے۔

إِن يَسۡـَٔلۡكُمُوهَا فَيُحۡفِكُمۡ تَبۡخَلُواْ وَيُخۡرِجۡ أَضۡغَٰنَكُمۡ

اگر وه تم سے تمہارا مال مانگے اور زور دے کر مانگے تو تم اس سے بخیلی کرنے لگو گے اور وه تمہارے کینے ﻇاہر کر دے گا.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اگر ضرورت سے زائد کل مال کا مطالبہ کرے اور وہ بھی اصرار کے ساتھ اور زور دے کر تو یہ انسانی فطرت ہے کہ تم بخل بھی کرو گے اور اسلام کے خلاف اپنے بغض وعناد کا اظہار بھی۔ یعنی اس صورت میں خود اسلام کے خلاف بھی تمہارے دلوں میں عناد پیدا ہو جاتا کہ یہ اچھا دین ہے جو ہماری محنت کی ساری کمائی اپنے دامن میں سمیٹ لینا چاہتا ہے۔ !

47:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ محمد
0/38
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي محمد 47:37 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 47:37

Al-Mukhtasar

37- اگر وہ تم سے تمھارے تمام مال کا مطالبہ کرے اور اسے تم سے لینے پر اصرار کرے تو تم اس میں کنجوسی کرنے لگو گے اور وہ تمھارے دلوں میں اس کی راہ میں خرچ کرنے کی جو کراہت ہے اسے ظاہر کر دے گا، اس لیے اس نے تم پر مہربانی کرتے ہوئے تم سے سارے مال کا مطالبہ چھوڑ دیا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
6
مدینہ مصحف (604 صفحات)
510
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
510
نسخ مصحف (612 صفحات)
511
آیت 47:37 کس سورت میں ہے؟

سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.

آیت 47:37 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 47:37 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 510 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 510 · نسخ مصحف (612 صفحات): 511.

آیت 47:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 6.

آیت 47:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 47:37: حروف کی تعداد 34، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 47:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 47:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,582 ہے۔

سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔

سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ محمد مدنی ہے۔

کیا آیت 47:37 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 47:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play