سورۃ محمد 47:38
یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4583، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 510 پر ہے۔
هَٰٓأَنتُمۡ هَٰٓؤُلَآءِ تُدۡعَوۡنَ لِتُنفِقُواْ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ فَمِنكُم مَّن يَبۡخَلُۖ وَمَن يَبۡخَلۡ فَإِنَّمَا يَبۡخَلُ عَن نَّفۡسِهِۦۚ وَٱللَّهُ ٱلۡغَنِيُّ وَأَنتُمُ ٱلۡفُقَرَآءُۚ وَإِن تَتَوَلَّوۡاْ يَسۡتَبۡدِلۡ قَوۡمًا غَيۡرَكُمۡ ثُمَّ لَا يَكُونُوٓاْ أَمۡثَٰلَكُم
خبردار! تم وه لوگ ہو کہ اللہ کی راه میں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو1 ، تو تم میں سے بعض بخیلی کرنے لگتے ہیں اور جو بخل کرتا ہے وه تو دراصل اپنی جان سے بخیلی کرتا ہے2۔ اللہ تعالیٰ غنی ہے اور تم فقیر (اور محتاج) ہو3 اور اگر تم روگردان ہو جاؤ4 تو وه تمہارے بدلے تمہارے سوا اور لوگوں کو ﻻئے گا جو پھر تم جیسے نہ ہوں گے.5
مترجم کے حواشی (5)
- 1 یعنی کچھ حصہ زکوٰۃ کے طور پر اور کچھ اللہ کے راستے میں خرچ کرو۔
- 2 یعنی اپنے ہی نفس کو انفاق فی سبیل اللہ کے اجر سے محروم رکھتا ہے۔
- 3 یعنی اللہ تمہیں خرچ کرنے کی ترغیب اس لئے نہیں دیتا کہ وہ تمہارے مال کا ضرورت مند ہے۔ نہیں، وہ تو غنی ہے، بے نیاز ہے، وہ تو تمہارے ہی فائدے کے لئے تمہیں یہ حکم دیتا ہے کہ اس سے ایک تو تمہارے اپنےنفسوں کا تزکیہ ہو۔ دوسرے، تمہارے ضرورت مندوں کی حاجتیں پوری ہوں۔ تیسرے، تم دشمن پر غالب اور برتر رہو۔ اس لئے اللہ کی رحمت اور مدد کے محتاج تم ہو نہ کہ اللہ تمہارا محتاج ہے۔
- 4 یعنی اسلام سے کفر کی طرف پھر جاؤ۔
- 5 بلکہ تم سے زیادہ اللہ اور رسول کے اطاعت گزار اور اللہ کی راہ میں خوب خرچ کرنے والےہوں گے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) سے اس کی بابت پوچھا گیا تو آپ (صلى الله عليه وسلم) نےحضرت سلمان فارسی (رضي الله عنه) کےکندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا اس سے مراد یہ اور اس کی قوم ہے۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر ایمان ثریا (ستارے) کے ساتھ بھی لٹکا ہوا ہو تو اس کو فارس کے کچھ لوگ حاصل کر لیں گے۔ (الترمذي، ذكره الألباني في الصحيحة 3 / 14)۔
47:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 47:38
Al-Mukhtasar
38-خبردار! تم وہ لوگ ہو کہ تمھیں اپنے مال میں سے تھوڑا سا اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا کہا جاتا ہے اور تم سے سارا مال خرچ کرنے کا مطالبہ نہیں ہوتا، تو پھر بھی تم میں سے بعض بخل کرتے ہوئے وہ مطلوب حصہ خرچ کرنے سے ہاتھ روک لیتے ہیں۔ جو شخص معمولی سامان اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے ہاتھ روک لے، وہ دراصل اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے ثواب سے خود کو محروم کر کے اپنی جان سے کنجوسی کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تو بے نیاز ہے، وہ تمھارے خرچ کرنے کا محتاج نہیں جبکہ تم اس کے محتاج ہو۔ اگر تم اسلام چھوڑ کر کفر کی طرف جاؤ گے تو وہ تمھیں ہلاک کر دے گا اور تمھاری جگہ اور لوگوں کو لائے گا جو تم جیسے نہ ہوں گے بلکہ اس کے فرمانبردار ہوں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 29
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 510
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 510
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 511
آیت 47:38 کس سورت میں ہے؟
سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.
آیت 47:38 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 47:38 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 510 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 510 · نسخ مصحف (612 صفحات): 511.
آیت 47:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 29.
آیت 47:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 47:38: حروف کی تعداد 127، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 47:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 47:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,583 ہے۔
سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔
سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ محمد مدنی ہے۔
کیا آیت 47:38 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 47:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔