سورۃ نوح 71:23
یہ سورۃ نوح کی 28 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5442، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 571 پر ہے۔
وَقَالُواْ لَا تَذَرُنَّ ءَالِهَتَكُمۡ وَلَا تَذَرُنَّ وَدّٗا وَلَا سُوَاعٗا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسۡرٗا
اور کہا انہوں نے کہ ہرگز اپنے معبودوں کو نہ چھوڑنا اور نہ ود اور سواع اور یغوث اور یعوق اور نسر کو (چھوڑنا).1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ قوم نوح (عليه السلام) کے وہ لوگ تھے جن کی وہ عبادت کرتے تھے اور ان کی اتنی شہرت ہوئی کہ عرب میں بھی ان کی پوجا ہوتی رہی، چنانچہ ود دومة الجندل میں قبیلہ کلب کا، سواع ساحل بحر کے قبیلہ ھذیل کا، یغوث سبا کے قریب جرف جگہ میں مراد اور بنی غطیف کا، یعوق، ہمدان قبیلے کا اور نسر، حمیر قبیلہ ذوالکلاع کا معبود رہا۔ (ابن کثیرو فتح القدیر) یہ پانچوں قوم نوح (عليه السلام) کے نیک آدمیوں کے نام تھے، جب یہ مر گئے تو شیطان نے ان کے عقیدت مندوں کو کہا کہ ان کی تصوریں بنا کر تم اپنے گھروں اور دکانوں میں رکھ لو تاکہ ان کی یاد تازہ رہے اور ان کے تصور سے تم بھی ان کی طرح نیکیاں کرتے رہو، جب یہ تصویریں بنا کر رکھنے والے فوت ہوگئے تو شیطان نے ان کی نسلوں کو یہ کہہ کر کہ شرک میں ملوث کر دیا کہ تمہارے آباء تو ان کی عبادت کرتے تھے جن کی تصویریں تمہارے گھروں میں لٹک رہی ہیں چنانچہ انہوں نے ان کی پوجا شروع کر دی (صحیح بخاری، تفسیر سورة نوح)
71:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 71:23
Al-Mukhtasar
23- انھوں نے اپنے پیروکاروں سے کہا: اپنے معبودوں کی عبادت نہ چھوڑنا اور نہ اپنے بتوں ودّ، سواع، یغوث، یعوق اور نسر کی عبادت چھوڑنا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 29
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 571
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 573
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 574
آیت 71:23 کس سورت میں ہے؟
سورۃ نوح. 114 میں سے سورت نمبر 71 · آیات کی تعداد: 28.
آیت 71:23 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 29.
آیت 71:23 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 571 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 573 · نسخ مصحف (612 صفحات): 574.
آیت 71:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 71:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 71:23: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 71:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 71:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,442 ہے۔
سورۃ نوح میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ نوح: آیات کی تعداد 28۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 71 پر ہے۔
سورۃ نوح مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ نوح مکی ہے۔
کیا آیت 71:23 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 71:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ نوح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 28 آیات اور 226 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔