سورۃ ق 50:30
یہ سورۃ ق کی 45 آیات میں سے آیت 30 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4660، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 519 پر ہے۔
يَوۡمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ ٱمۡتَلَأۡتِ وَتَقُولُ هَلۡ مِن مَّزِيدٖ
جس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے کیا تو بھر چکی؟ وه جواب دے گی کیا کچھ اور زیاده بھی ہے؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے «لأَمْلأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ» (الم السجدة:1 3) ”میں جہنم کو انسانوں اور جنوں سے بھردوں گا“۔ اس وعدے کا جب ایفا ہو جائے گا اور اللہ تعالیٰ کافر جن وانس کو جہنم میں ڈال دے گا، تو جہنم سےپوچھے گا کہ تو بھر گئی ہےیا نہیں؟ وہ جواب دے گی، کیا کچھ اور بھی ہے؟ یعنی اگرچہ میں بھر گئی ہوں لیکن یا اللہ تیرے دشمنوں کے لئے میرے دامن میں اب بھی گنجائش ہے، جہنم سے اللہ تعالیٰ کی یہ گفتگو اور جہنم کا جواب دینا، اللہ کی قدرت سے قطعاً بعید نہیں ہے۔ حدیث میں بھی آتا ہے ”آگ میں لوگ ڈالے جائیں گے اور جہنم کہے گی: هَلْ مِنْ مَزِيدٍ کیا کچھ اور بھی ہیں؟ (حتی کہ اللہ تعالیٰ جہنم میں اپنا پیر رکھ دے گا، جس سے جہنم پکار اٹھے گی، قَطْ قَطْ یعنی بس، بس“ (صحیح بخاری، تفسیر سورۂ ق) اور جنت کے بارے میں آتا ہے کہ جنت میں ابھی خالی جگہ باقی رہ جائے گی تو اللہ تعالیٰ اسکے لئے نئی مخلوق پیدا فرمائے گا جو وہاں آباد ہوگی۔ (صحيح مسلم كتاب الجنة ، باب النار يدخلها الجبارون، والجنة يدخلها الضعفاء)۔
50:30 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 50:30
Al-Mukhtasar
30- جس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے: کیا تو ان کافروں اور نافرمانوں سے بھر گئی ہے جو تیرے اندر ڈالے گئے؟ اس پر وہ اپنے رب کو جواب دے گی: کیا مزید کچھ ہے؟ اپنے رب کے غضب کی وجہ سے مزید کا مطالبہ کرے گی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 519
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 519
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 520
آیت 50:30 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ق. 114 میں سے سورت نمبر 50 · آیات کی تعداد: 45.
آیت 50:30 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 50:30 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 519 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 519 · نسخ مصحف (612 صفحات): 520.
آیت 50:30 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 50:30 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 50:30: حروف کی تعداد 33، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 50:30 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 50:30 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,660 ہے۔
سورۃ ق میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ق: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 50 پر ہے۔
سورۃ ق مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ق مکی ہے۔
کیا آیت 50:30 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 50:30 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 373 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔